உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی شادی کا ویڈیو وائرل ، ہر کوئی کررہا دولہا اور دلہن کی تعریف، جانئے کیوں

    پاکستانی شادی کا ویڈیو وائرل ، ہر کوئی کررہا دولہا اور دلہن کی تعریف، جانئے کیوں

    پاکستانی شادی کا ویڈیو وائرل ، ہر کوئی کررہا دولہا اور دلہن کی تعریف، جانئے کیوں

    جب دولہا اور دلہن (Pakistani bride and groom) جے سی بی پر کھڑے ہوکر سڑک پر جا رہے تھے ، تب لوگوں کی بھیڑ اس انوکھی شادی کی بارات کو دیکھنے کے لیے جمع ہو جاتی ہے ۔ دراصل یہ ویڈیو پاکستان کی ہنزہ وادی کا ہے ۔

    • Share this:
      اسلام آباد : شادی کسی کے لیے بھی کافی خوشنما تجربہ ہوتا ہے اور ہر کوئی اس لمحے کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے ۔ دولہا اور دلہن اپنی شادی کیلئے خاص تیاریاں کرتے ہیں اور اور پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کا یہ لمحہ یادگار بن جائے ۔ ایسے میں پاکستان سے شادی کا ایک ویڈیو  کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔ ویڈیو میں دولہا اپنی دلہن کو فینسی کار یا ڈولی میں نہیں بلکہ جے سی بی پر لے جا رہا ہے ۔

      ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دولہا اور دلہن جے سی بی پر کھڑے ہوکر سڑک پر جا رہے تھے ، تب لوگوں کی بھیڑ اس انوکھی شادی کی بارات کو دیکھنے کے لیے جمع ہو جاتی ہے ۔ دراصل یہ ویڈیو پاکستان کی ہنزہ وادی کا ہے ۔ (نیچے ویڈیو دیکھیں)


      جے سی بی کو بھی پوری طرح سے سجایا گیا تھا اور اس پر لائٹس پر لگائی گئی تھیں اور بارات میں شامل لوگ جے سی بی کے ارد گرد ڈانس کررہے تھے اور گانا گارہے تھے ۔ تھوڑی دور کے بعد جے سی بی مشین رک گئی اور دولہا و دلہن نیچے اتر گئے اور پھر مہمان آتش بازی شروع کردیتے ہیں ۔

      پاکستان میں ہوئی اس انوکھی شادی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے اور یوزرس طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔  زیادہ تر یوزرس اس دولہا اور دلہن کی تعریف کررہے ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں تو وہیں کچھ یوزرس تنقید بھی کررہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ بس پاکستان میں یہی دیکھنا رہ گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: