گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے نوجوان نے کیا ایسا انوکھا کام ، بن گیا ورلڈ ریکارڈ ، دیکھیں ویڈیو
گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے نوجوان نے کیا ایسا انوکھا کام ، بن گیا ورلڈ ریکارڈ ، دیکھیں ویڈیو
جاپان میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ (Girlfriend) کو پرپوز کرنے کیلئے ایسا طریقہ اپنایا ، جس کو دیکھ کر گوگل (Google) بھی امپریس ہوگیا ۔ یہاں تک کہ گوگل نے اس کے انوکھے پرپوزل کو اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ پر بھی شیئر کر ڈالا ۔
آج کل لوگ اپنے پیار کو پانے کیلئے کیا کچھ نہیں کرتے ہیں ۔ کبھی کبھی گرل فرینڈ ایک گلاب کے پھول سے ہی مان جاتی ہے تو کبھی کبھی جان دینے سے بھی نہیں مانتی ۔ ایسے میں جاپان کے ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے ایک ایسا کام کیا کہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا ۔ جاپان کے اس نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے ٹیکنوسیوی طریقہ نکالا ، جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں درج ہوگیا ۔
جاپان کے اس نوجوان کا نام ٹاکاہاشی ہے ۔ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو کچھ الگ انداز میں پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹاکاہاشی نے ایک ایسا جی پی ایس آرٹ تیار کیا ، جو کافی تخلیقی ہے ۔ خبروں کے مطابق یہ جی پی ایس ، ڈرائنگ کا ورلڈ کا سب سے طویل جی ایف ایس ریکارڈ میں شامل ہوگیا ہے ۔ بتادیں کہ ٹاکاہاشی نے اس آرٹ کو تیار کرنے کیلئے اپنی اچھی خاصی نوکری بھی چھوڑ دی ۔
ٹاکاہاشی نے گوگل ارتھ پر میری می ڈرائنگ تیار کی ۔ اس کو تیار کرنے کیلئے انہوں نے پورا جاپان گھوما ۔ ٹاکا ہاشی کو اس کام میں تقریبا چھ ماہ لگ گئے ۔ ایسے انوکھے پرپوزل کو دیکھ کر ٹاکاہاشی کی گرل فرینڈ نے انہیں ہاں کہہ دیا ۔ ٹاکاہاشی کے اس انوکھے پرپوزل پر گوگل کی نظر پڑی ، جس کے بعد گوگل نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر اس کو ٹویٹ کیا ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔