ہوم » نیوز » عالمی منظر

گرل فرینڈ کے ساتھ گھر میں تھا شخص، جیسے ہی آئی گاڑی کی آواز، دونوں بغیر کپڑوں کے بھاگے: سی سی ٹی وی ویڈیو آیا سامنے

نیو کیسل میں رہنے والے 29 سال کے اسٹیفن اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اپنے گھر میں تھے۔ تبھی انہیں گھر کے باہر سڑک ہر کھڑی اپنی گاڑی کی آواز سنائی دی۔

  • Share this:
گرل فرینڈ کے ساتھ گھر میں تھا شخص، جیسے ہی آئی گاڑی کی آواز، دونوں بغیر کپڑوں کے بھاگے: سی سی ٹی وی ویڈیو آیا سامنے
پورا واقعہ پاس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔

رات کے وقت ہر انسان چین و سکون سے سونا پسند کرتا ہے لیکن کئی  مرتبہ ایسا ہو جاتا ہے کہ ہماری نیند اڑ جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا امریکہ  (America) کے نیو کیسل میں ایک شخص کے ساتھ۔ جس کی وجہ سے اسے بغیر کپڑوں  (Naked)  کے گھر سے باہر آنا پڑ گیا۔ نیو کیسل میں رہنے والے 29  سال کے اسٹیفن اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اپنے گھر میں تھے۔ تبھی انہیں گھر کے باہر سڑک ہر کھڑی اپنی گاڑی کی آواز سنائی دی۔ انہوں نے فورا کھڑکی سے جھانک کر باہر کی طرف دیکھا تو ان کے ہوش ہی اڑ گئے۔ دراصل جب انہوں نے باہر دیکھا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک چور ان کی رینج روور کار چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس دوران اسٹیفن بغیر کپڑوں کے تھے۔ اپنی کار کے لئے اسٹیفن نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی اور وہ برہنہ  (Naked) حالت میں باہر کی طرف دوڑنے لگے۔ انہوں نے چور کو دوڑ کر پکڑ لیا اور اس کی جم کر پٹائی کی۔


پورا واقعہ پاس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے (CCTV camera) میں ریکارڈ ہو گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیفن بغیر کپڑوں کے ہی گھر سے دوڑ لگا رہے ہیں اور کچھ دیر میں ہی چور کو پکڑ لیتے ہیں۔ اس سے پہلے اسٹیفن کو نیوڈ دیکھ کر چور بھی پریشان ہو جاتا ہے اور دوڑنے لگتا ہے لیکن اسٹیفن نے  چور کو دوڑ کر پکڑ لیا اور پھر اس کی جم کر پٹائی بھی کر ڈالی ۔




اسٹیفن کو دیکھ کر چور بھی حیران تھا۔ بتادیں کہ جب اسٹیفن گھر سے نکلے تو ان کی 33 سال کی گرل فرینڈ نکولا بالڈون بھی ان کے پیچھے۔پیچھے پہنچی تھیں۔ وہ بھی بغیر کپڑوں کے تھیں لیکن ان کے ہاتھ میں گاؤن تھا جسے وہ دوڑتے دوڑتے پہن رہی تھیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 24, 2020 10:45 PM IST