ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین میں ندی میں ڈوب رہی تھی لڑکی، 61 سال کے برطانوی سفیر نے کر ڈالا کچھ ایسا جان کر ہو جائیں گے حیران

یہ واقعہ سنیچر کو چین کے جونگ شان کے پاس چیکنگ کا ہے۔ یہ ایک سیاحی مقام ہے۔ وہاں بڑی تعداد میں لوگ گھومنے جاتے ہیں۔

  • Share this:
چین میں ندی میں ڈوب رہی تھی لڑکی، 61 سال کے برطانوی سفیر نے کر ڈالا کچھ ایسا جان کر ہو جائیں گے حیران
یہ ویڈیو چینی ایپ ویبو اور چینی میڈیا میں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا (Social Media) پر روزانہ شیئر ہونے والے ویڈیو میں کئی وائرل ویڈیو (Viral Video) بہادری کے بھی ہوتے ہیں۔ ان میں دیکھنے کو ملتا ہے کہ کیسے کوئی شخص کسی دوسرے کی جان بچاتا ہے۔ ایک۔دوسرے کی مدد کے لئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتا ہے۔ ایسا ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں چین میں مقرر برطانوی سفیر ایک چینی طالبہ کی جان بچاتے نظر آرہے ہیں۔ لڑکی ندی میں ڈوب رہی تھی۔ انہوں نے کود کر اس کی جان بچا لی۔ یہ ویڈیو چینی ایپ ویبو اور چینی میڈیا میں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


یہ واقعہ سنیچر کو چین کے جونگ شان کے پاس چیکنگ کا ہے۔ یہ ایک سیاحی مقام ہے۔ وہاں بڑی تعداد میں لوگ گھومنے جاتے ہیں۔ وہاں ویکینڈ پر بھی بڑی تعداد میں لوگ آئے ہوئے تھے۔ چیکنگ میں برطانوی مشن کی پیر کو جانکاری دی کہ سنیچر کو سفیر جنرل اسٹیفن ایلسن بھی وہاں گئے تھے۔ اسی دوران وہاں لوگ چلانے لگے۔


 




کسی کو فورا کچھ سمجھ نہیں آیا۔ اسی دوران ایک سیاح وہاں کا ویڈیو بنا رہا تھا۔ کچھ دیر بعد لوگوں کو ندی میں ایک لڑکی بہتی نظر آئی۔ وہ ندی کی دوسری طرف پانی کے کنارے گئی تھی لیکن پھسل جانے کی وجہ سے اسی میں بہنے لگی۔ اسے تیرنا نہیں آتا تھا۔ ایسے میں وہ پانی میں ڈوبنے لگی اور بے سدھ ہو گئی۔

اسی دوران وہاں موجود 61 سال کے اسٹیفن ایلسن نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے جوتے اتار کر ندی میں چھلانگ لگا دی۔ اس دوران انہوں نے لڑکی کو پکڑا اور تیرتے ہوئے اسے کنارے پر لانے لگے تبھی کئی لوگ کنارے پر ان کی مدد کے لئے آگے آئے۔ وقت رپتے لڑکی کو مدد مل جانے سے اس کی سانس واپس چلنے لگی اور اس کی جان بچ گئی۔ اب برطانوی مشن اور دیگر لوگ اسٹیفن ایلس کی بہادری پر فخر کر رہے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 17, 2020 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading