உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    28 بیویوں اور 135 بچوں کے ساتھ 37ویں شادی کر رہا ہے شخص، IPS نے کہا- ہمت دیکھو

    28 بیویوں اور 135 بچوں کے ساتھ 37ویں شادی کر رہا ہے شخص

    28 بیویوں اور 135 بچوں کے ساتھ 37ویں شادی کر رہا ہے شخص

    Bravest Man Video: آئی پی ایس روپن شرما کے شیئر کئے گئے ویڈیو میں ایک بزرگ اپنی 28 بیویوں 135 بچوں اور 126 ناتی پوتوں کے سامنے 37ویں شادی کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ لوگوں نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

    • Share this:
      Man Married 37th Time: اب تک آپ نے پرانے زمانے کے راجا مہاراجاوں کے بارے میں سنا ہوگا، جو ایک ساتھ کئی بیویاں رکھتے تھے۔ اس سے دور میں یہ رواج عام تھا، لیکن آج شاید ہی کوئی ایسا کرسکتا ہے۔ اتنی ساری بیویوں کے ساتھ رہنے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، لیکن اس وقت ایک شخص کا ویڈیو وائرل (Funny Viral Video) ہو رہا ہے، جو بڑھاپے میں ایک نوجوان لڑکی (Old Man Married 37th Time) سے شادی کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یہ اس کی 37ویں شادی ہے۔

      ویڈیو کو آئی پی ایس روپن شرما (IPS Rupin Sharma) نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر (Twitter Viral Video) اکاونٹ سے شیئر کیا ہے اور اس پر کیپشن لکھا ہے- اب تک زندہ سب سے باہمت آدمی۔ اس نے 28 بیویوں، 135 بچوں اور 126 ناتی پوتوں کے سامنے 37ویں شادی کی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹ کرنے شروع کردیئے۔ خیر، آپ پہلے یہ ویڈیو دیکھئے اور سوچئے یہ آدمی واقعی اس زمانے میں کتنا ہمتی ہے۔

      دادا کر رہے ہیں 37ویں شادی

      وائرل ہو رہے ویڈیو کو دیکھ کر آپ کی بھی ہوائیاں اڑ جائیں گی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سجی دھجی خوبصورت دلہن کا گھونگھٹ اٹھایا جا رہا ہے اور پھر اسے ایک بزرگ شخص کے ساتھ بٹھایا جاتا ہے۔ یہ شخص اس کے والد نہیں بلکہ شوہر ہیں۔ ویڈیو 45 سیکنڈ کا ہے، جس لڑکی کی شادی ہوئی ہے، وہ تو خاموش نظر آرہی ہے، لیکن بزرگ شخص کے گھر والے کافی پُرجوش ہیں۔ وہ نہ صرف تصویر اور ویڈیو بنا رہے ہیں بلکہ تالیاں بجاکر نئی دلہن کا استقبال کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔



      لوگوں نے کہا- ہم سے ایک نہیں سنبھالی جاتی

      یہ ویڈیو کہا کا ہے یا اسے کب شوٹ کیا گیا، اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے، لیکن یہ ویڈیو گزشتہ سال کا ہے۔ اسے 6 جون، 2021 کو پوسٹ کیا گیا تھا، لیکن ایک بار پھر سے یہ سرخیوں میں آگیا ہے۔ اسے 30.6 ہزار سے زیادہ ویووز مل چکے ہیں اور سینکڑوں لوگوں نے اس پر کمنٹ کیا ہے۔

       



      ایک صارف نے لکھا– کیا خوب قسمت ہے، یہاں ایک ہی سنبھالنا مشکل ہے۔ ایک دیگر صارف نے لکھا– کوئی سنگل انہیں دیکھ کر ہی مر جائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: