ہوم » نیوز » عالمی منظر

دیر رات چوری کی نیت سے گھسا چور لیکن بیڈروم میں دیکھا کچھ ایسا کہ ہو گیا مدہوش: وائرل ویڈیو دیکھیں

چور نے گھر میں گھس کر چوری کا سامان بھی باندھ لیا۔ اسی دوران اسے نیند محسوس ہوئی۔ اس نے کمرے میں لگے ایے سی کو چلایا اور وہیں پر موجود بستر ہر سو گیا۔ پھر ہوا کچھ ایسا آپ بھی حیران رہ جائٰیں گے۔

  • Share this:
دیر رات چوری کی نیت سے گھسا چور لیکن بیڈروم میں دیکھا کچھ ایسا کہ ہو گیا مدہوش: وائرل ویڈیو دیکھیں
چور نے گھر میں گھس کر چوری کا سامان بھی باندھ لیا۔ اسی دوران اسے نیند محسوس ہوئی۔ اس نے کمرے میں لگے ایے سی کو چلایا اور وہیں پر موجود بستر ہر سو گیا۔ پھر ہوا کچھ ایسا آپ بھی حیران رہ جائٰیں گے۔

بینکاک: تھائی لینڈ (Thailand) میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔  یہاں ایک شخص چوری کرنے کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہوا  لیکن گھر کی راحت بھری سہولیات دیکھ کر  سے اس کا من چوری  (Robbery)کے ارادے سے بدل گیا۔ جب چور نے گھر کے اندر شاندار بستر اور ایے سی لگا دیکھا تو وہ چوری چھوڑ کر وہیں بستر پر سو گیا۔ اتفاق سے وہ گھر پولیس افسر کا تھا۔ گھر میں سوئے چور کو پولیس نے جگا کر گرفتار کرلیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تھائی میڈیا کے مطابق فیٹا چوان صوبے کے وچیان بری ضلع کے پولیس افسر جیام پرسرٹ کے گھر چور رات کے دو بجے گھسا تھا۔ اس نے گھر میں گھس کر چوری کا سامان بھی باندھ لیا۔ اسی دوران اسے نیند محسوس ہوئی۔ اس نے کمرے میں لگے ایے سی کو چلایا اور وہیں پر موجود بستر میں سو گیا۔ واقعے کے وقت گھر کا مالک پولیس افسر دوسرے کمرے میں سو رہا تھا۔ یہ کمرا مالک کی بیٹی کا تھا۔

چور نے چوری کے بعد سوچا کہ شاندار بستر ہے ایک چھوٹی سی نیند نکال لی جائے لیکن وہ گہری نیند میں سو گیا۔ پولیس افسر جب صبح بیدار ہوا تو اس نے دیکھا کہ کمرے کا اے سی چل رہا ہے جبکہ اس کی بیٹی گھر پر ہی نہیں ہے۔ جب اس نے کمرے کے اندر دیکھا تو وہ چونک گیا۔ اس نے دیکا کہ ایک انجان شخص اس کی بیٹی کے بیڈ پر کمبل اوڑھے سو رہا ہے۔



پولیس افسر نے جلدی سے بیک اپ کیلئے کال کیا۔ پولیس کی موجودگی میں گھر کا مالک فورا کمرے میں گیا اور اس شخص کو زور سے آواز دیکر جگایا۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار اس واقعے کو کمرے میں قید کرتا رہا۔ شخص کو شاید اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس کے ساتھ ایسا ہو جائے گا۔

تھائی لینڈ (Thailand) میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ی

پولیس نے شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس کی گرفتاری چوری کے الزامات کے تحت ہوئی ہے۔ ستمبر 2020  میں آندھرا پردیش میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 14, 2021 05:07 PM IST