உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آسمان سے اچانک گرا سانپ، چیختے چلاتے بھاگے لوگ، دہشت سے ہوا ایسا حال، ویڈیو دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

    سانپ کے گرتے ہی مچی چیخ و پکار۔۔

    سانپ کے گرتے ہی مچی چیخ و پکار۔۔

    لوگ اس واقعہ کی ویڈیو بناتے بھی دیکھے گئے۔ جیسے ہی لوگوں کی نظر تار پر لٹکے سانپ پر پڑی، سب نے جلدی جلدی سڑک خالی کر دی۔ اس کے بعد سب کنارے پر جاکر سانپ کو دیکھنے لگے۔

    • Share this:
      جانور اور انسان کے بیچ کا رشتہ کافی پرانا ہے۔ لمبے عرصے سے انسانوں اور جانوروں کو ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تاہم کچھ جانور ایسے ہیں جن سے انسان دور رہنا پسند کرتے ہیں۔ جنگلی جانور اور زہریلے جانور سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ خاص طور پر سانپوں کی بات کریں تو ان کو دیکھتے ہی ہر ایک کی ہوا نکل جاتی ہے۔ انسان سانپوں سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن اگر آسمان سے سانپ برسنے (Snake Rain)  لگیں تو کیا ہوگا؟ وہ بھی بھرے علاقے میں؟ ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

      سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کو کافی شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں ایک سانپ کو مصروف سڑک کے اوپر سے گزرتی ہوئی تار سے لٹکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سانپ تار سے لٹک کر حرکت کر رہا تھا۔ لوگ اس واقعہ کی ویڈیو بناتے بھی دیکھے گئے۔ جیسے ہی لوگوں کی نظر تار پر لٹکے سانپ پر پڑی، سب نے جلدی جلدی سڑک خالی کر دی۔ اس کے بعد سب کنارے پر جاکر سانپ کو دیکھنے لگے۔

      سانپ کو تار پر حرکت کرتا دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ اچانک یہ سانپ سڑک پر آ گرا۔ جیسے ہی سانپ گرا، ایک چیخ و پکار مچ گئی۔ ویڈیو کو آسمان سے  گرتے سانپ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ لیکن حقیقت میں یہ سانپ تار سے لٹکا ہوا تھا۔ سانپ کو دیکھ کر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی۔ ٹیم نے آ کر سانپ کو پکڑ لیا۔

      snake fall from sky
      سانپ کے گرتے ہی مچی چیخ و پکار۔۔




      اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر کئی بار شیئر کی جا چکا ہے۔ تار سے لٹکتے سانپ کو دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔ ریسکیورز کی بروقتی سے سانپ کو تار سے گرتے ہی پکڑ لیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد سانپ کو فوری طور پر جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: