உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہونٹوں کی سرجری کرانے پہنچی تھی Pakistan کی ٹک ٹاک کوئن، ایک فون کال نے بگاڑ دی صورت، ہوا ایسا حال!

    ہونٹوں کی سرجری کرانے پہنچی تھی Pakistan کی ٹک ٹاک کوئن، ایک فون کال نے بگاڑ دی صورت، ہوا ایسا حال! ۔ (Image- Video Screen Shot)

    ہونٹوں کی سرجری کرانے پہنچی تھی Pakistan کی ٹک ٹاک کوئن، ایک فون کال نے بگاڑ دی صورت، ہوا ایسا حال! ۔ (Image- Video Screen Shot)

    Pakistani Tiktok Star Hareem Shah: : پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار اور ڈرامہ کوئن حریم شاہ ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ اس مرتبہ حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی سرجری سے متعلق ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ حریم نے صرف آدھے ہونٹ کا آپریشن کرایا۔ اس ویڈیو میں ان کے ہونٹ کا آدھا حصہ پھولا ہوا ہے۔

    • Share this:
      لندن : پاکستان  (Pakistan) کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار  (Tiktok Star) اور ڈرامہ کوئن حریم شاہ (Hareem Shah) ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ اس مرتبہ حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی سرجری سے متعلق ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ حریم نے صرف آدھے ہونٹ کا آپریشن کرایا۔ اس ویڈیو میں ان کے ہونٹ کا آدھا حصہ پھولا ہوا ہے۔

      حریم شاہ نے کہا کہ وہ ہونٹوں کی سرجری کیلئے برطانیہ گئی تھیں ۔ لیکن آپریشن کے بعد ان کے پاس فون آیا کہ پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پاکستان میں ان کے بینک اکاؤنٹ کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ جان کر حریم نے آدھے لپ فلر کروا کر اس کو ویسا ہی چھوڑ دیا ۔ کیونکہ حریم کے پاس سرجری کرانے کیلئے مطلوبہ پیسے نہیں تھے ۔



      دراصل پاکستان کی تفتیشی ایجنسی نے ماہ کے آغاز میں حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی تھی ۔ کیونکہ حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بڑی رقم لے کر پاکستان سے برطانیہ پہنچی تھیں ۔

      وہیں حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی نامکمل سرجری کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ، جس میں انہوں نے بتایا کہ میں کافی عرصے سے ہونٹوں کی سرجری کرانا چاہتی تھی ۔ میں آپریشن کیلئے کلینک پر گئی ۔ جہاں ڈاکٹر نے میرے ہونٹ کے ایک حصے میں فلر انجکشن لگایا اور اچانک مجھے فون آیا کہ ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹس کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

      حریم شاہ نے کہا کہ چونکہ یہ سرجری کافی مہنگی ہے اور میرے بینک اکاؤنٹس سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، اس لئے میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہوں گے کہ آپریشن کروا سکوں ، یہ سوچ کر میں نے سرجری کو بیچ میں ہی چھوڑ دیا ۔

      بتادیں کہ حریم شاہ پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور پاکستان میں انہیں ڈرامہ کوئن بھی کہا جاتا ہے ۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی چونکا دینے والی ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: