ہوم » نیوز » عالمی منظر

ویڈیو: شوہر کو شرط ہرانے کے لئے 5.25 منٹ میں 1.6کلومیٹر دوڑ گئی 9 مہینے کی حاملہ خاتون

دراصل، یوٹیوب پر ڈالے گئے اس ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ مائیکل مائلر نام کے ایک شخص نے اپنی اہلیہ سے شرط لگائی کہ جب وہ نو ماہ کی حاملہ ہو گی تب اسے 8 منٹ میں ایک میل کی دوڑ پوری کرنی ہو گی۔ ان کی اہلیہ نے ٹھیک ایسا ہی کیا بلکہ اس سے بھی کم وقت میں یہ چیلنج پورا کر لیا۔

  • Share this:
ویڈیو: شوہر کو شرط ہرانے کے لئے 5.25 منٹ میں 1.6کلومیٹر دوڑ گئی 9 مہینے کی حاملہ خاتون
خاتون نے کر دیا سب کو حیران

نئی دہلی۔ اکثر دوستوں کے درمیان کسی کام کو پورا کرنے کے لئے شرط لگتی ہے۔ کئی بار اس شرط کو پورا کرنے کے لئے جو راستہ اپنایا جاتا ہے وہ کبھی کبھی جوکھم بھرا بھی ہوتا ہے۔ لیکن لوگ جوکھم کی پروا کئے بغیر شرط پورا کرنے پر دھیان دیتے ہیں۔ خواہ اس کے لئے انہیں کتنی ہی مشقت کیوں نہ اٹھانی پڑے۔ ایک حاملہ خاتون (Pregnant Woman) نے بھی ایسا ہی کچھ کر کے دکھایا ہے۔ اس نے اپنے نو ماہ کے حمل کے دوران جوکھم اٹھا کر سب کو حیران کر دیا۔ اس کا ویڈیو کافی وائرل (Viral Video) ہو رہا ہے۔


دراصل، یوٹیوب پر ڈالے گئے اس ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ مائیکل مائلر نام کے ایک شخص نے اپنی اہلیہ سے شرط لگائی کہ جب وہ نو ماہ کی حاملہ ہو گی تب اسے 8 منٹ میں ایک میل کی دوڑ پوری کرنی ہو گی۔ ان کی اہلیہ نے ٹھیک ایسا ہی کیا بلکہ اس  سے بھی کم وقت میں یہ چیلنج پورا کر لیا۔


مائیکل مائلر کی اہلیہ نے اپنے 9 ویں مہینے کے حمل کے دوران محض 5.25 منٹ میں 1.6 کلومیٹر کی دوڑ پوری کر لی۔ ان کی اس حصولیابی کو دیکھ کر ان کے شوہر سمیت سبھی لوگ حیران ہیں۔ ان کے شوہر مائیکل اپنی 100 ڈالر کی شرط ہار چکے ہیں۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 20, 2020 09:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading