ہوم » نیوز » عالمی منظر

سڑک پر چل رہی تھی حاملہ خاتون اور اچانک پیدا ہوگیا بچہ ، دیکھیں ویڈیو

خاتون کی یہ پہلی زچگی تھی اور اس کے ساتھ اس واقعہ کے وقت صرف اس کے بوڑھے چچا ہی موجود تھے ۔ خاتون نے جیسے ہی بچہ کو جنم دیا وہ سڑک پر ہی گر پڑا اور اس کے بعد ویڈیو میں خاتون روتی ہوئی بھی نظر آتی ہے ۔

  • Share this:
سڑک پر چل رہی تھی حاملہ خاتون اور اچانک پیدا ہوگیا بچہ ، دیکھیں ویڈیو
سڑک پر چل رہی تھی حاملہ خاتون اور اچانک پیدا ہوگیا بچہ ، دیکھیں ویڈیو

چین  (China) کے زنجیانگ صوبہ میں ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک حاملہ خاتون (Pregnant Woman) کسی کام سے بازار گئی تھی اور واپس لوٹتے وقت ہی اس نے چلتے چلتے سڑک پر ہی ایک بچہ کو جنم دیدیا ۔ اس واقعہ کے بعد لوگوں میں ہنگامہ مچ گیا اور خاتون کو اسپتال پہنچایا گیا ۔ یہ پورا واقعہ نزدیک میں واقع ایک دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے ۔


ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق خاتون کی یہ پہلی زچگی تھی اور اس کے ساتھ اس واقعہ کے وقت صرف اس کے بوڑھے چچا ہی موجود تھے ۔ خاتون نے جیسے ہی بچہ کو جنم دیا وہ سڑک پر ہی گر پڑا اور اس کے بعد ویڈیو میں خاتون روتی ہوئی بھی نظر آتی ہے ۔ کچھ راہگیر اس دوران خاتون کی مدد کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں ، جبکہ کچھ اس واقعہ کو دیکھتے ہوئے نکل جاتے ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق جس دوران خاتون ایمبولینس کا انتظار کررہی تھی ، تقریبا 10 گاڑی والوں نے اس کو اسپتال لے جانے سے انکار کردیا ۔


چین کی مقامی میڈیا کے مطابق یہ پورا معاملہ چار مئی کا ہے اور خاتون کا نام چین بتایا جارہا ہے ۔ چین نے بتایا کہ انہیں بیٹا ہوا ہے اور وہ اب پوری طرح ٹھیک ہے ۔ چین نے مانا کہ ایک وقت انہیں ایسا لگا تھا کہ اب بچے کو بچایا نہیں جاسکے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں سمجھ ہی نہیں پائی اور درد شروع ہونے کے 10 منٹ کے اندر ہی میری زچگی بھی ہوگئی تھی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر کئی خواتین بھی کمنٹ کررہی ہیں ۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میری زچگی میں تو گھنٹوں لگ گئے تھے ، چین خوش قسمت ہے کہ سب انتا جلدی ہوگیا ۔

First published: May 12, 2020 04:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading