ہوم » نیوز » عالمی منظر

رات میں عجیب آوازوں سے پریشان تھی خاتون، گارڈن کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر اڑے ہوش: ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کو شیئر کرنے والی ایک خاتون ہے جنہیں گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے گھر کے پیچھے والے گارڈن سے کچھ عجیب آوازیں آ رہی تھیں۔ جب انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی تو ان کے ہوش اُڑ گئے۔

  • Share this:
رات میں عجیب آوازوں سے پریشان تھی خاتون، گارڈن کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر اڑے ہوش: ویڈیو وائرل
خاتون کے مطابق جب انہوں نے فوٹو چیک کی تو ان کے ہوش اڑ گئے۔

واشنگٹن: سوشل میڈیا (Social Media) پر اکثر لوگ عجیب و غریب واقعات کی ویڈیو شیئر کرتے ہیں۔ ایک ایسا ہی ویڈیو  (Viral Video)  ریڈ ٹ پر بھی کافی چرچا میں ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والی ایک خاتون ہے جنہیں گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے گھر کے پیچھے والے گارڈن سے کچھ عجیب آوازیں آ رہی تھیں۔ جب انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی تو ان کے ہوش اُڑ گئے۔

ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریڈٹ یوز ر  (Crazyturtlemama) نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو (Video) شیئر کیا جسے لیکر کافی بحث چھڑی ہوئی ہے۔ ویڈیو یوزر کے گھر میں لگے سکیورٹی کیمروں (CCTV ) کی فوٹیج ہے۔ وائرل ویڈیو میں گھر کے پیچھے والے گارڈن میں ایک عجیب سی پرچھائی ٹہلتی نظر آ رہی ہے۔ کئی یوزر اسے گھوسٹ ویڈیو کہہ رہے ہیں جبکہ کہ کچھ اسے روشنی سے پیدا ہوا بھرم بھی بتا رہے ہیں۔

Can you see in the beginning, the ghost in the upper right corner? Even the horse in the middle left by the tree turns to look at it. from r/Ghosts



ویڈیو میں نظر آئی کچھ عجیب سی چیز
خاتون یوزر کے مطابق وہ واشنگٹن کے پاس ایک کنٹری سائیڈ علاقے میں رہتی ہے۔ جہاں ان کے گھر کے پیچھے جانوروں کو چارہ رکھنے کے لیے لکڑی کا ایک بڑا احاطہ بھی ہے اس احاطے سے گزشتہ کچھ ہفتوں سے رات میں عجیب آوازیں آرہی تھیں اور ان کے گھوڑے بھی کافی ڈرے ہوئے نظر آرہے تھے۔ ایسے میں انہوں نے یہ چیک کرنے کے لئے گھر کے اس ایریا میں بھی ایک سی سی ٹی وی کیمرہ لگادیا تھا۔

خاتون کے مطابق جب انہوں نے فوٹو چیک کی تو انہیں یہ عجیب سی پرچھائیں ٹہلتی نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کافی ڈر گئی ہیں اور سمجھ نہیں پا رہی ہیں کہ اب کیا کیا جائے۔ خاتون کے مطابق ان کے گھر کا دروازہ بند تھا اور کسی انسان کے وہاں ہونے کے امکان ہی نہیں ہیں۔ حالانکہ ریڈ ٹ یوزرس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں اکثر اس طرح کی پرچھائیاں نظر آتی ہیں۔ اسے ٹرانسلیوسینٹ افیکٹ کہتے ہیں۔ یہ صرف روشنی کے اینگل کے سبب ہوتا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 10, 2020 07:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading