رومانس کے معاملہ میں یہ ہے دنیا کا نمبر ون شہر، Cheating میں بھی ٹاپ پر یہاں کے لوگ
حال ہی میں انگلینڈ کے دی باٹل کلب (The Bottle Club) نے دنیا کے کئی شہروں کا سروے کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کن شہروں میں رومانس (Most Seductive Cities of the world) کے معاملہ کیسے لوگ رہتے ہیں ۔
حال ہی میں انگلینڈ کے دی باٹل کلب (The Bottle Club) نے دنیا کے کئی شہروں کا سروے کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کن شہروں میں رومانس (Most Seductive Cities of the world) کے معاملہ کیسے لوگ رہتے ہیں ۔
دنیا میں کئی شہر ہیں اور ان سب کی اپنی اپنی خصوصیات ہیں ۔ ہر ملک کا اپنا ٹریڈیشن ہوتا ہے جو ان ممالک کے شہروں میں آسانی سے نظر آجاتا ہے ۔ کہیں آپ کو سادہ لوح لوگ ملیں گے تو کہیں چالاک لوگ۔ کہیں آپ کو اچھے مہمان نواز لوگ ملیں گے تو کہیں لوگ مہمانوں کو پسند نہیں کرتے ہوں گے ۔ اسی طرح حال ہی میں انگلینڈ کے دی باٹل کلب (The Bottle Club) نے دنیا کے کئی شہروں کا سروے کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کن شہروں میں رومانس (Most Seductive Cities of the world) کے معاملہ کیسے لوگ رہتے ہیں ۔
اس سروے میں سب سے پہلے یہ جانا گیا کہ دنیا کے کس شہر کے لوگ رومانس کے معاملہ میں ایک دوسرے کو زیادہ راغب کرتے ہیں ۔ فہرست میں سب سے اوپر انگلینڈ کی راجدھانی لندن کا نام ہے ۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق دی باٹل کلب نے پایا کہ Seductive cities کے زمرہ میں سب سے اوپر لندن آتا ہے ، جس کو 80 میں سے 72.2 نمبر ملے ہیں ۔ یہاں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے فحش ویب سائٹ پر اکاونٹ بنایا ہوا ہے ۔
نیز 131 ایڈلٹ ایونٹس ہوتے ہیں وہیں شہر میں 10000 سے زیادہ لوگ یہاں ایڈلٹ سبسکرپشن سائٹ آنلی فینس سے اپنی کمائی کررہے ہیں ۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکہ کا لاس ویگاس شہر ہے ، جس کے نمبر 67.6 ہیں ۔ وہیں نیویارک کو 66.5 نمبر ملے ہیں ۔
وہیں اگر بات بے وفائی (Top cheating cities in the UK) کی کی جائے تو سروے میں صرف برطانیہ کے شہروں میں اس کٹیگری کا سروے کیا گیا اور پایا گیا کہ بے وفائی کے معاملہ میں بھی لندن ٹاپ پر ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہاں کے جوڑے ایک دوسرے کو سب سے زیادہ دھوکہ دیتے ہیں اور ریلیشن شپ میں رہنے کے باجود بھی افیئر کرتے ہیں ۔
اس فہرست میں برطانیہ کے دیگر شہر برمنگھم اور ناٹنگھم ہیں ۔ ایلسٹ انکاونٹرس نام کی ایک ویب سائٹ کے مطابق لندن میں 75 لاکھ کی آبادی میں سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کا معاشقہ چل رہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔