ہوم » نیوز » عالمی منظر

روس کی جانب سے ایران کو سیٹلائٹ سسٹم کی پیش کش کی رپورٹ بکواس: پوتن

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے ساتھ انٹرویو میں روس ایران سیٹلائٹ معاہدے کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں پوتن نے کہا ’’ ہمارے ایران کے ساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے سے متعلق خبریں فرضی ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 12, 2021 11:54 AM IST
  • Share this:
روس کی جانب سے ایران کو سیٹلائٹ سسٹم کی پیش کش کی رپورٹ بکواس: پوتن
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے ساتھ انٹرویو میں روس ایران سیٹلائٹ معاہدے کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں پوتن نے کہا ’’ ہمارے ایران کے ساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے سے متعلق خبریں فرضی ہیں ۔

واشنگٹن : (سپوتنک) روس کے صدر ولادیمیر پوتن Vladimir Putin نے امریکی میڈیا میں روس کی جانب سے ایران کو جدید ترین سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرنے کی تیاری سے خبروں کو ’بکواس ‘اور ’فرضی ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔


امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے ساتھ انٹرویو میں روس ایران سیٹلائٹ معاہدے کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں  روس کے صدر ولادیمیر پوتن Vladimir Putin   نے کہا ’’ ہمارے ایران کے ساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے سے متعلق خبریں فرضی ہیں ۔ کم از کم مجھے اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ ، جو لوگ اس تعلق سے بات کر رہے ہیں وہ شاید اس سلسلے میں زیادہ جانتے ہوں گے ۔ یہ صرف ’ بکواس‘ ہے ‘


امریکی اخبار’ واشنگٹن پوسٹ‘ نے جمعرات کے روز الزام لگایا ہے کہ روس ایران کو زمین کے مشاہدے کے لئے ایک اعلی صلاحیت والے کیمرے سے لیس سیٹلائٹ کنوپس- وی دینے والا ہے۔ اس کے لئے 2015 میں ایرانی اور روسی کمپنیوں کے مابین ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ نشریاتی ادارے کے مطابق سیٹلائٹ سے ایران، امریکہ میں امریکی فوجیوں سمیت فوجی اہداف کا پتہ لگانے اور ان کی نگرانی کرنے میں اہل ہو جائے گا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jun 12, 2021 11:54 AM IST