ہوم » نیوز » عالمی منظر

ملک کے سب سے سیکسی مرد قرار دئے گئے روسی صدر ولادیمیر پوتن: سروے

سپر جاب نام کی جاب بورڈ سائٹ کے سروے (Survey) میں 18 فیصد مردوں اور 17 فیصد خواتین نے پوتن کو ملک کا سب سے پر کشش شخص منتخب کیا لیکن یہ گزشتہ سال کے موازنے میں ایک فیصد کم تھا

  • Share this:
ملک کے سب سے سیکسی مرد قرار دئے گئے روسی صدر ولادیمیر پوتن: سروے
روسی صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) کو ملک کا سب سے سیکسی مرد قرار دیا گیا ہے۔ 2000

روسی Russia صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) کو ملک کا سب سے سیکسی مرد قرار دیا گیا ہے۔ 2000 لوگوں پر کئے گئے سروے میں 68 سال کے بیچلر کو ملک کا سب سے خوبصورت مرد قرار دیا گیا۔ سپر جاب نام کی جاب بورڈ سائٹ کے سروے (Survey) میں 18 فیصد مردوں اور 17 فیصد خواتین نے پوتن کو ملک کا سب سے پر کشش شخص منتخب کیا لیکن یہ گزشتہ سال کے موازنے میں ایک فیصد کم تھا۔ سائٹ نے کہا کہ ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) کو روسی ابھی بھی ملک کا سب سے پر کشش مرد بتاتے ہیں۔


سائٹ کے مطابق اس ٹائیٹل کے لئے نہ ہی کوئی اکٹر، نہ ایتھلیٹ یا لیڈر انہیں ٹکر دے سکتا ہے۔ پوتن کی کئی تصویریں اکثر شرٹ لیس مچھلی پکڑت اور گھوڑے کی سواری کرتے سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے سال 2018 میں مانا تھا کہ وہ اپنی ان تصویروں میں شرمندہ محسوس نہیں کرتے ہیں اور چھٹیوں کے دوران چھپنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مانا جا رہا تھا کہ ان تصویروں میں انہیں مضبوط انسان کے طور پر انہیں دکھانے کی کوشش کی گئی۔


روسی صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) کے بعد سوسرے نمبر پر اداکار دمتری رہے اور ان کے پیچھے ڈینیلا کوجلو وسکی اور کانسانٹن کھابینسکی 2-3 فیصد کے فرق سے رہے۔ اس میں 300 شہروں سے 1000 مردوں اور 2000 خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 06, 2021 05:28 PM IST