Liz Truss: کیا برطانیہ کی نئی وزیر اعظم روس۔ یوکرین جنگ کو روکنے میں ہوگی کامیاب؟
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی
Volodymyr Zelensky Hopes New UK PM: یوکرین کے صدر نے کہا کہ یوکرین میں ہم انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ ہمیشہ یورپی سیاست میں نمایاں رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل چیز اپنے اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی (Volodymyr Zelensky) نے پیر کے روز کہا کہ انہیں امید ہے کہ برطانیہ کے نئے کنزرویٹو رہنما لز ٹرس (Liz Truss) روس کی جانب سے جنگی پیش رفت کو روکنے میں یوکرین کی مدد کرے گی۔ ٹرس کی برطانیہ کے نئے کنزرویٹو رہنما کے طور پر تصدیق ہو گئی ہے، جو زیلنسکی کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ اس بیان کے بعد کئی حلقوں سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا برطانیہ کی نئی وزیر اعظم روس۔ یوکرین جنگ کو روکنے میں کامیاب ہوگی؟
زیلنسکی نے اپنے یومیہ خطاب میں کہا کہ وہ ٹرس کے ساتھ ہم تعاون کے منتظر ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ یوکرئن کو جنگی خطرات سے بچانے میں ہماری مدد کرے گی۔ زیلنسکی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے اور تمام روسی تباہ کن کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید کچھ کر سکیں گے۔ یوکرین کے صدر نے کہا کہ یوکرین میں ہم انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ ہمیشہ یورپی سیاست میں نمایاں رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل چیز اپنے اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔ واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے حملے کے بعد سے برطانیہ یوکرین کا ایک مضبوط اتحادی رہا ہے۔
جب کہ صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) نے ’روسی دنیا‘ کے تصور کے گرد مبنی ایک نئی خارجہ پالیسی کو منظوری دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت روسی بولنے والوں کی حمایت کی گئی ہے۔ اس میں بیرون ملک مداخلت کا جواز پیش کیا گیا ہے۔ 31 صفحات پر مشتمل پالیسی کو ’’انسانی ہمدردی کی پالیسی‘‘ کا نام دیا گیا۔
لندن نے کیف کی جنگ زدہ افواج کے لیے فوجی ہارڈویئر، فنڈنگ اور تربیت کے وسائل فراہم کیے ہیں، جو اب ملک کے جنوب اور مشرق میں روسی حملوں سے حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔