اقوام متحدہ۔ اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقے کو خالی کرانے اور وہاں جاری دیگر سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج ایک مسودے کی تجویز پر ووٹنگ ہونی ہے۔ سفارت کاروں کے مطابق مصر کی جانب سے کل پیش کی گئی اس تجویز میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی ٹیم آج ووٹ دے گی ۔ اس تجویز میں مشرقی یروشلم سمیت فلسطینی علاقے کو خالی کراکے وہاں جاری دیگر سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس تجویز پر امریکہ ووٹنگ کرے گا یا نہیں کیونکہ اقوام متحدہ کی کسی بھی کارروائی سے وہ اسرائیل کو بچاتا رہا ہے۔ اس درمیان اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامین نتن یاہو نے اس تجویز پر ویٹوکی امریکہ سے اپیل کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔