ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے اتوار کو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے موقع پر کئی عالمی قائدین سے ملاقات کی۔ ہندوستان کے نائب صدر کے آفس نے ٹوئٹ کیا، ’عزت مآب نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے آج قطر کے ال بائط اسٹیڈیم م یں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے موقع پر عالمی قائدین کے ساتھ میٹنگ کی۔‘ انہوں نے جیبوتی کے صدر اسماعیل عمر گوئیلا سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی لائبریریا کے صدر جارج ویہہ، سینیگال کے صدر میکی سال، ایکواڈور کے نائب صدر الفریڈو بوریرو اور لبنان کے وزیراعظم نجیب میکاتی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
دھنکڑ نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے کی ملاقات نائب صدر دھنکڑ نے اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرس، فیفا صدر جیانی انفینٹینو اور آئی او سی صدر تھامس باخ سے بھی ملاقات کی۔ ہندوستان کے نائب صدر کے آفس نے ٹوئٹ کیا، قطر میں آج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاح کے موقع پر اقوام متحدہ جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹیرس، فیفا صدر جیانی اور آئی او سی صدر تھامس باخ کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ اس سے پہلے دھنکڑ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے افتتاحی تقریب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور دیگر معزز شخصیات کے ساتھ شامل ہوئے۔
قطر کے دو روزہ دورہ پر ہیں نائب صدر بتادیں کہ جگدیپ دھنکڑ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کے دور روزہ دورہ پر ہیں۔ قطر ریاست میں ہندوستان کے سفیر دیپک متل اور قطر کی جانب سے وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر نائب صدر کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوسرے دن وہ ہندوستانی کمیونٹی کے سربراہان کے ساتھ بات چیت کریں گے اور قطر نیشنل لائبریری کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ ہندوستانی مزدوروں کے لیے کام کرنے والے ہندوستانی کمیونٹی آرگنائزیشن کے ارکان اور ’راجستھان پریوار قطر‘ کے ارکان کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔