جاسوسی کے شک میں ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کا صحافی گرفتار، بلنکن نے کہا-امریکی شہری کو فوری چھوڑے روس

جاسوسی کے شک میں ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کا صحافی گرفتار، بلنکن نے کہا-امریکی شہری کو فوری چھوڑے روس(فائل فوٹو)

جاسوسی کے شک میں ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کا صحافی گرفتار، بلنکن نے کہا-امریکی شہری کو فوری چھوڑے روس(فائل فوٹو)

وہائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کارائن جین پیئر نے بھی روس میں ایوان گیرشکوویچ کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Washington
  • Share this:
    روس نے وال اسٹریٹ جرنل کے لیے کام کرنے والے ایک امریکی صحافی کو جاسوسی کے الزام میں پکڑ لیا ہے۔ اعلیٰ روسی سیکورٹی ایجنسی ایف ایس بی کے مطابق، ایوان گیرشکوویچ کو جمعرات کو یکاتیرن برگ کے یورال شہر میں مبینہ طور پر خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ وہ ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کے ہر ایک ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ معلومات اکٹھا کر رہا تھا۔

    ایف ایس بی نے اس بات کی معلومات نہیں دی ہے کہ گرفتاری کہاں کی گئی۔ قصوروار پائے جانے پر گیرشکوویچ کو 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ ایوان کے خلاف روس کے کریمنل کوڈ کی دفعہ 276 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹوئٹ کیا کہ ہم روس کے اعلان پر بہت پرتشویش ہیں کہ اس نے ایک امریکی شہری صحافی کو حراست میں لیا ہے اور ہم روس میں رہنے والے یا سفر کرنے والے امریکی شہریوں سے فوری ملک چھوڑنے کی اپیل کرتے ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں روس کی جانب سے امریکی شہری صحافی کی حراست پر گہری تشویش ہے۔ ہم اس صورتحال پر وال اسٹریٹ جرنل سے رابطے میں ہیں۔ جب بھی کسی امریکی شہری کو بیرون ملک حراست میں لیا جاتا ہے، ہم فوری طور پر قونصلر رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور تمام مناسب مدد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ہزاروں ہندوستانیوں کو بڑی راحت، H-1B ویزا ہولڈرز کی بیویاں اب امریکہ میں کر سکتی ہیں کام

    یہ بھی پڑھیں:

    چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں 6.2 شدت کے زلزلے کے تیز جھٹکے

    بیان میں مزید کہا گیا کہ سب سے سخت الفاظ میں، ہم کریملن کی جانب سے صحافیوں اور شہری سماج کی آواز کو ڈرانے، دبانے اور سزا دینے کی مسلسل کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اس درمیان، وہائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کارائن جین پیئر نے بھی روس میں ایوان گیرشکوویچ کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل رات، وہائٹ ہاوس اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے امریکی صحافی کی کمپنی وال اسٹریٹ جنرل سے بات کی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: