شعیب اختر، وسیم اکرم اپنی نئی پارٹنرشپ میں، ٹی وی اسکرین پر دکھائیں گے اپنے جوہر
اسلام آباد۔ پاکستان کے نامی کرکٹر شعیب اختر اور وسیم اکرم ایک بار پھر اپنے مداحوں سے روبرو ہو رہے ہیں۔
- News18 Hindi
- Last Updated: May 25, 2017 08:47 AM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کے نامی کرکٹر شعیب اختر اور وسیم اکرم ایک بار پھر اپنے مداحوں سے روبرو ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد۔ پاکستان کے نامی کرکٹر شعیب اختر اور وسیم اکرم ایک بار پھر اپنے مداحوں سے روبرو ہو رہے ہیں۔ لیکن اس بار کھیل کے میدان پر نہیں، ٹی وی اسکرین پر۔ دراصل، پاکستان کے گیم شو 'جیو کھیلو پاکستان' کی کرکٹ کی یہ مشہور جوڑی میزبانی کرنے والی ہے۔ اسی پروگرام سے منسلک ایک پرومو میں ان دونوں کھلاڑیوں کو ایک الگ ہی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شعیب اختر نے اس بارے میں ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے 'بھائی صاحب کے ساتھ ایک نیا پرومو شوٹ۔ واز بھائی کا ایکٹ بہت پسند آیا۔ '
اس کے علاوہ شعیب نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ پپو کے رول میں نظر آ رہے ہیں۔
Our new prom shoot with Bhai saab ..
Love the act of Waz Bhai just simply brilliant ... pic.twitter.com/zcuMRthz7S
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 23, 2017
یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ 'راولپنڈی ایکسپریس' اور 'سلطان آف سوئنگ' مل کر ٹی وی پر کیا جادو بكھیریں گے۔