ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان نے پاکستان سے بھیجی ہندوستان کیلئے دعائیں ، کہا : کورونا وبا سے مل کر لڑنا ہوگا

پاکستان کے وزیر اعظم نے لکھا : میں ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ کورونا کی خطرناک لہر کا سامنا کررہے ہیں ۔ پڑوس اور دنیا میں وبا میں مبتلا لوگوں کے جلد صحتمند ہونے کی ہماری دعا ان کے ساتھ ہے ۔

  • Share this:
عمران خان نے پاکستان سے بھیجی ہندوستان کیلئے دعائیں ، کہا : کورونا وبا سے مل کر لڑنا ہوگا
عمران خان نے پاکستان سے بھیجی ہندوستان کیلئے دعائیں ، کہا : کورونا وبا سے مل کر لڑنا ہوگا

اسلام آباد : پڑوسی ملک پاکستان نے کورونا وائرس بحران کا سامنا کرنے کیلئے ہندوستان کیلئے دعائیں بھیجی ہے ۔ ساتھ ہی پاکستان نے ہندوستان کیلئے مدد کا ہاتھ بھی بڑھایا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعہ ہندوستان اور دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ۔ ساتھ ہی انہوں نے اس وبا سے لڑنے کیلئے ایک ساتھ آنے کی بات کہی ہے ۔ ہندوستان میں دوسری لہر کی دستک کے بعد حالات انتہائی خراب ہورہے ہیں ۔ ملک میں جمعہ کو بھی تین لاکھ سے زیادہ انفیکشن کے معاملات درج کئے گئے ۔ حالانکہ پاکستان میں بھی روز ہونے والی اموات کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔


پاکستان کے وزیر اعظم نے لکھا : میں ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ کورونا کی خطرناک لہر کا سامنا کررہے ہیں ۔ پڑوس اور دنیا میں وبا میں مبتلا لوگوں کے جلد صحتمند ہونے کی ہماری دعا ان کے ساتھ ہے ۔ ہمیں انسانیت کے خلاف پیدا ہوئے اس عالمی چیلنجر کا مل کر سامنا کرنے کی ضرورت ہے ۔



پاکستانی وزیر اعظم کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی متاثرہ کنبوں کیلئے پیغام بھیجا ۔ انہوں نے لکھا : ہمارے خطہ کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے پیش نظر ہم ہندوستان کے لوگوں کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے لکھا کہ میں پاکستان کے لوگوں کی جانب سے ہندوستان میں متاثرہ کنبوں کے تئیں ہمدردی رکھتا ہوں ۔

پاکستان میں بھی درج ہوئے ریکارڈ معاملات

پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 157 اموات ہوئی ہیں ۔ وبا شروع ہونے کے بعد ملک میں ایک دن میں ہوئی اموات کے معاملہ میں یہ سب سے بڑی تعداد ہے ۔ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اب تک 16 ہزار 999 اموات ہوچکی ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 98 اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ۔ ڈان کے مطابق اب تک کورونا وائرس کے سات لاکھ 90 ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آچکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 24, 2021 05:15 PM IST