فوج اور حکومت کے مابین تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کریں گے : شاہد خاقان عباسی
پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ ملک کی طاقت ور فوج میں اپنے رابطوں اور کابینہ وزیر کی حیثیت سے اپنے تجربے کا استعمال کرکے فوج اور حکومت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ ملک کی طاقت ور فوج میں اپنے رابطوں اور کابینہ وزیر کی حیثیت سے اپنے تجربے کا استعمال کرکے فوج اور حکومت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد: پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ ملک کی طاقت ور فوج میں اپنے رابطوں اور کابینہ وزیر کی حیثیت سے اپنے تجربے کا استعمال کرکے فوج اور حکومت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ مسٹر عباسی کے فوج میں خاندانی رابطے اور وزیر پٹرولیم کے طور پر ان کا تجربہ نہ صرف فوج سے تعلقات بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ اس سے انہیں مخالفین کو دبانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے وزیر پٹرولیم رہنے کے دوران ملک میں ایل این جی گیس کے استعمال کو فروغ دینے کا اہم کام کیا تھا۔ ایک ایئر لائن کمپنی کے شریک بانی اور اسكائی ڈائیونگ کے شوقین مسٹر عباسی اپنی مدت کے دوران 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں رائے عامہ کو پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے۔ سپریم کورٹ نے پناما گیٹ معاملے میں نواز شریف کو قصوروار قرار دیتے ہوئے گزشتہ ماہ انہيں وزیر اعظم کے عہدے کے نااہل قرار دیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر شریف نے استعفی دے دیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) نے مسٹر شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم بنائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ عام انتخابات تک 58 سالہ مسٹر عباسی ہی ملک کے وزیر اعظم رہیں گے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ فوج کے تئیں مسٹر عباسی کی پالیسی نواز شریف سے کچھ مختلف رہنے کی امید ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ مسٹر عباسی فوج اور حکومت کے درمیان تعلقات کو بہترکرنے کی کوشش کریں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔