ہوم » نیوز » عالمی منظر

دبئی میں پانا چاہتے ہیں نوکری تو یہاں جانئے اپلائی کرنے کا بہترین طریقہ

دبئی میں نوکری کے خواہشمند حضرات کے لئے ہم کچھ ایسے طریقے لائے ہیں جن کے ذریعہ آپ بےحد آسانی سے اپلائی کر سکتے ہیں۔

  • Share this:
دبئی میں پانا چاہتے ہیں نوکری تو یہاں جانئے اپلائی کرنے کا بہترین طریقہ
علامتی تصویر

دبئی میں نوکری کرنے کے خواہشمند حضرات کے لئے ہم کچھ ایسے طریقے لائے ہیں جن کے ذریعہ آپ بےحد آسانی سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ہندوستانی سب سے زیادہ نوکریاں دبئی میں ہی کر رہے ہیں اور دبئی میں کام کرنا ان کے لئے فائدہ مند بھی ثابت ہو رہا ہے۔ دبئی میں کم تنخواہ بھی ہندوستان کے لئے رویپے میں بدل کر زیادہ ہو جاتی ہے۔ اگر آپ بھی دبئی میں نوکری پانا چاہتے ہیں تو یہ ویب سائٹ بخوبی آپ کی مدد کرے گی۔


خلیج ٹائمس جاب- خلیج ٹائمس دبئی کا مقبول اخبار ہے۔ اس کا ایک جاب پورٹل بھی ہے جس کا نام بزن ڈاٹ خلیج ٹائمس ڈاٹ کام ہے۔ اس ویب  سائٹ کا ایک فیس بک پیج بھی ہے جس پر جاکر آپ دبئی میں نوکریوں سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

نوکری گلف- نوکری گلف ویب سائٹ بھی ملازمین کے بیچ کافی مشہور ہے ۔ اس ویب سائٹ پر نوکری اپلائی کرنے کے لئے آپ کو سائن اپ کرنا ہوگا۔ یہ ویب سائٹ دبئی میں نوکری سے متعلق تمام اطلاعات مہیا کراتی ہے۔

انڈیڈ- دبئی میں نوکری پانے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے انڈیڈ ویب سائٹ بھی بہتر آپشن ہے۔ اس ویب سائٹ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہاں ہر طرح کی نوکریاں ایک ہی جگہ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


گلف ٹیلینٹ- جاب پانے کے خواہشمندوں کے درمیان گلف ٹیلینٹ کافی مقبول ہے۔ اس ویب سائٹ پر ہر دن نئی نوکریوں کی معلومات پوسٹ کی جاتی ہیں۔ نوکری پانے کے خواہشمندوں کو محض سائن اپ کرنا ہوگا اور اپنی سی وی بھیجنی ہوگی۔
First published: Dec 15, 2018 10:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading