ہوم » نیوز » عالمی منظر

والد نے کہا : فون چھوڑ کر گھر کا کام کرلو ، ناراض بیٹے نے اٹھایا ایسا قدم، جان کر اڑجائیں گے ہوش

Weird Incident : سوشل میڈیا پر یہ واقعہ وائرل ہوچکا ہے ۔ جس نے بھی اس عجیب و غریب کہانی کو پڑھا ، اس کا یہی کہنا تھا کہ لڑکا پوری طرح غلط ہے ۔ ساتھ ہی لوگوں نے والدین کو بھی مشورہ دیا کہ انہیں اس سے سنجیدگی سے بات کرنی چاہئے ، ورنہ بہت دیر ہوجائے گی ۔

  • Share this:
والد نے کہا : فون چھوڑ کر گھر کا کام کرلو ، ناراض بیٹے نے اٹھایا ایسا قدم، جان کر اڑجائیں گے ہوش
والد نے کہا : فون چھوڑ کر گھر کا کام کرلو ، ناراض بیٹے نے اٹھایا ایسا قدم، جان کر اڑجائیں گے ہوش ۔

کئی مرتبہ بچے اسمارٹ فون اور گیمس کے چکر میں ہوم ورک کرنا یا پھر گھر کے دیگر کام کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ ایسے میں والدین کو ان کے ساتھ سختی سے پیش آنا پڑتا ہے ۔ کچھ ایسا ہی چین میں پیش آیا ۔ یہاں ایک 14 سال کے لڑکے کے والد نے اس سے گھر کے کچھ کام کرنے کیلئے کیا کہہ دیا کہ ان کو پولیس کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔


یہ واقعہ چین کے ۔۔۔۔ میں پیش آیا ۔ یہاں ایک شخص کو اپنے بیٹے کو لگاتار فون چلاتے دیکھ کر فکر ہورہی تھی ۔ انہوں نے اس سے اپنی پڑھائی کرنے کیلئے کہا تو بچہ نہیں مانا ۔ آخر کار والدین نے سبق سکھانے کیلئے بیٹے کو گھر کے کچھ کام کرنے کیلئے کہہ دیا ، مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ بیٹا ایسا کام کردے گا کہ وہ خود وضاحت پیش کرنے کی حالت میں آجائیں گے ۔


دراصل اسمارٹ فون نہ ملنے سے ناراض بیٹے نے گھر کا کام تو نہیں کیا بلکہ وہ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ۔ اس نے پولیس سے کہا کہ میرے والد مجھ سے غیر قانونی طریقہ سے بچہ مزدوری کراتے ہیں ۔ پولیس کو بھی یہ بات میں سمجھ نہیں آئی ۔ پولیس نے لڑکے کے گھر جاکر حالات کا جائزہ لینا صحیح سمجھا ۔ جب بیٹے کے ساتھ پولیس گھر پہنچی تو والدین دنگ رہ گئے ۔ انہوں نے پولیس کو معاملہ کی پوری جانکاری دی اور بتایا کہ وہ صرف تھوڑی دیر کیلئے بیٹے کا دھیان فون سے ہٹانا چاہتے تھے ۔


وہ تو چین کا قانون ہے ، جہاں گھر کے کام کاج کو بچہ مزدوری کے زمرہ میں نہیں رکھا جاتا ہے ورنہ لڑکے نے والد کو جیل بھیجوانے کا پورا بندوبست کردیا تھا ۔ پولیس کو جب لڑکے کی اسمارٹ فون لت کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے والد کو یہ مشورہ دیا کہ وہ اپنے بیٹے کو ڈسپلن سکھائیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمارٹ فون کو بھی لڑکے سے تھوڑا دور رکھا جائے۔ حالانکہ پاس میں کھڑے لڑکے نے غصہ میں جواب دیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ میرے پاس یہ اکیلا فون ہے ، اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں تو آپ غلط ہیں ۔

چین کی سوشل میڈیا پر یہ واقعہ وائرل ہوچکا ہے ۔ جس نے بھی اس عجیب و غریب کہانی کو پڑھا ، اس کا یہی کہنا تھا کہ لڑکا پوری طرح غلط ہے ۔ ساتھ ہی لوگوں نے والدین کو بھی مشورہ دیا کہ انہیں اس سے سنجیدگی سے بات کرنی چاہئے ، ورنہ بہت دیر ہوجائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 26, 2021 08:55 AM IST