உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کی کس بات کی پاکستانی وزیر اعظم Imran Khan نے کی تعریف، کہا : ہم تو پیچھے رہ گئے

    ہندوستان کی کس بات کی پاکستانی وزیر اعظم Imran Khan  نے کی تعریف، کہا : ہم تو پیچھے رہ گئے ۔ فائل فوٹو ۔

    ہندوستان کی کس بات کی پاکستانی وزیر اعظم Imran Khan نے کی تعریف، کہا : ہم تو پیچھے رہ گئے ۔ فائل فوٹو ۔

    پاکستان (pakistan) کے وزیراعظم (Prime minister) عمران خان (PM Imran Khan) نے ہندوستان (India) کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیچھے رہ گیا اور ہندوستان ترقی کرتا چلا گیا ہے۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان (pakistan) کے وزیراعظم  (Prime minister)  عمران خان (PM Imran Khan) نے ہندوستان  (India) کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیچھے رہ گیا اور ہندوستان ترقی کرتا چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے آئی ٹی مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کی جبکہ وہ اس میدان میں صرف 15 سے 20 سال پہلے آیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان ہندوستان کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون ٹیکنوپولیس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔

      وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اپنے علاقائی حریفوں سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ہندوستان کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ہندوستان نے آئی ٹی کے شعبے پر توجہ مرکوز کی اور وہ تیزی سے ترقی کرتا ہوا آگے بڑھ گیا ۔ بی بی سی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان اتنے اہم شعبے پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کر سکا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ہم پیچھے رہ گئے اور پاکستان سے پیھچے رہنے والے ملک بھی اس سے کہیں آگے نکل گئے ۔

      عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 150 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جب کہ پاکستان کی صرف دو ارب ڈالر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہم نے ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ 1960 میں رہی عالمی معیشت کے حوالے سے پاکستان کی جو پوزیشن تھی ، آج اس کے مقابلے ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ اس وقت جو ممالک ہم سے پیچھے تھے وہ پاکستان سے بہت آگے نکل گئے ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے اس وقت لامتناہی امکانات موجود ہیں ۔ اس شعبے میں آگے بڑھنے کا ابھی بھی موقع ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت قدم اٹھا  رہی ہے کہ ہم آئی ٹی کے شعبے کی تیزی سے ترقی کر سکیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم آئی ٹی انقلاب کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، جس طرف یہ دنیا جا رہی ہے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: