உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UAE کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمعہ کے دن کھلے دفاتر و اسکول، آخر کیوں کیا گیا یہ فیصلہ، جانئے

    UAE کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمعہ کے دن کھلے دفاتر و اسکول، آخر کیوں کیا گیا یہ فیصلہ، جانئے

    UAE کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمعہ کے دن کھلے دفاتر و اسکول، آخر کیوں کیا گیا یہ فیصلہ، جانئے

    UAE Weekly off Change : متحدہ عرب امارات (UAE) میں آج پہلی مرتبہ جمعہ (working Friday) کو بھی دفاتر اور اسکول کھلے رہے ۔ ملک کی سرکار نے اب آفیشیل طور پر ہفتہ (Saturday) اور اتوار (Sunday) کو ہفتہ واری چھٹی (weekly off) کا اعلان کیا ہے ۔ اب مستقبل میں جمعہ کو بھی عام دنوں کی طرح کام ہوگا ۔

    • Share this:
      دبئی : متحدہ عرب امارات  (UAE) میں آج پہلی مرتبہ جمعہ (working Friday) کو بھی دفاتر اور اسکول کھلے رہے ۔ ملک کی سرکار نے اب آفیشیل طور پر ہفتہ (Saturday) اور اتوار (Sunday) کو ہفتہ واری چھٹی  (weekly off) کا اعلان کیا ہے ۔ اب مستقبل میں جمعہ کو بھی عام دنوں کی طرح کام ہوگا ۔ جمعہ کو نماز جمعہ کیلئے اب تک ملک میں چھٹی رکھی جاتی تھی ، لیکن اب انتظامہ نے اس کو تبدیل کردیا ہے ۔

      یو اے ای میں سال 2006 تک جمعرات اور جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی تھی ، لیکن اس بعد قانون میں تبدیلی کردی گئی تھی ۔ آج جب جمعہ کو دفاتر کھلے رہے تو ملازمین کام کاج کے درمیان مساجد پہنچے اور جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد پھر دوبارہ دفتر جاکر کام پورا کیا ۔

      حالانکہ کچھ لوگ ہفتہ وار چھٹی میں اس تبدیلی سے ناراض بھی ہیں ۔ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں ہاسپٹیلیٹی سیکٹر میں کام کرنے والے برطانوی شخص راشیل کنگ کا کہنا ہے کہ مجھے جمعہ کو چھٹی پسند ہے ۔ اس ملک کے بارے میں مجھے یہ بات پسند ہے کہ آپ کی ہفتہ وار چھٹی جمعہ کو ہوتی ہے ۔ یعنی آپ اس دن آرام سے بازار اور مال جاسکتے ہیں ، لیکن اب یہ دن جمعہ کی بجائے سنیچر ہوگا ۔

      بتادیں کہ یو اے ای انتظامیہ نے ہفتہ وار چھتی تبدیل کرکے چونکانے والا فیصلہ گزشتہ دسمبر ماہ میں کیا تھا ۔ حالانکہ یہ تبدیلی پبلک سیکٹر کیلئے ہے ۔ بتادیں کہ خلیجی ممالک میں یو اے ای کو جدید تبدیلیاں کرنے کیلئے جانا جاتا ہے ۔ راجدھانی دبئی کو مغربی ایشیائی خطہ کے تجارتی مرکز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: