اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حجاج کے لیے سعودی عرب کا نیا ای پلیٹ فارم نسُك ایپ دستیاب، کیا ہے یہ؟ اور کیسے کرتا ہے کام؟

    جو عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کو ویزا اور پرمٹ حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

    جو عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کو ویزا اور پرمٹ حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

    نسُك بین الاقوامی زائرین کے لیے ایک صارف دوست پلیٹ فارم پیش کرتا ہے تاکہ زائرین کی منصوبہ بندی میں مدد مل سکے۔ یہ ان زائرین کے لیے ہے جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت ارادہ رکھتے ہیں۔ نسُك، حجاج کی خدمت کے پروگرام کے اقدامات میں سے ایک ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Saudi Arabia
    • Share this:
      سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ نے جمعرات کے روز مقامی اور بین الاقوامی عازمین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم نسُك کا آغاز کیا۔ وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2022 میں شرکت کے دوران حج اور عمرہ کے لیے قومی پلیٹ فارم کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا جس کا نام ایک امید افزا ڈیجیٹل ہورائزن نسُك (Nusuk) ہے۔

      انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم اس وقت دنیا بھر سے حجاج کرام کی آمد میں مدد کے لیے 121 سے زیادہ خدمات پیش کرتا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ 30 جولائی سے شروع ہونے والے عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 176 ممالک سے عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کو تیس لاکھ سے زائد ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

      واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد تمام سفری پابندیاں بھی ختم کر دی تھی اور عمرہ ویزہ کی مدت میں 90 دن تک توسیع کر دی ہے اور ساتھ ہی یورپی یونین، برطانیہ اور برطانیہ کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کو شامل کرنے کے لیے الیکٹرانک ویزا کا آپشن بھی کھول دیا ہے۔ سعودی عرب کا مقصد عمرہ زائرین کے لیے مملکت میں مختلف تجربات سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سی مزید خدمات، پیکجز اور اختیارات شروع کرنا ہے۔


      نسُك کیا ہے؟

      یہ بھی پڑھیں: 


      نسُك بین الاقوامی زائرین کے لیے ایک صارف دوست پلیٹ فارم پیش کرتا ہے تاکہ زائرین کی منصوبہ بندی میں مدد مل سکے۔ یہ ان زائرین کے لیے ہے جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت ارادہ رکھتے ہیں۔ نسُك، حجاج کی خدمت کے پروگرام کے اقدامات میں سے ایک ہے، جسے وزارت حج نے سعودی ٹورازم اتھارٹی کے ساتھ تعاون اور شراکت داری میں ایک متحد سرکاری پلیٹ فارم کے طور پر شروع کیا ہے جو عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کو ویزا اور پرمٹ حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: