உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    WhatsApp پر اب آسانی سے بنا سکتے ہیں اپنی فوٹو کا Sticker, ان یوزرس کے لئے آیا نیا فیچر

    WhatsApp Web پر فوٹو کا اسٹیکر بنایا جاسکتا ہے۔

    WhatsApp Web پر فوٹو کا اسٹیکر بنایا جاسکتا ہے۔

    واٹس ایپ نے واٹس ایپ ویب پلیٹ فارم پر نیا فیچر پیش کیا ہے، جس سے پرسنلائز اسٹیکر کرئیٹ کیا جاسکتا ہے۔ لیٹسٹ ڈیولپمنٹ میں واٹس ایپ نے ’Sticker Maker‘ کو ایڈ کیا ہے، جس سے کسی بھی فوٹو کو واٹس ایپ اسٹیچر میں کنورٹ کیا جاسکتا ہے۔

    • Share this:

      واٹس ایپ (WhatsApp) پر باتیں آسانی سے ہو اس لئے ہم اسٹیکرس کو دوست اور رشتہ داروں کو بھیجتے ہیں۔ واٹس ایپ نے واٹس ایپ ویب پلیٹ فارم پر نیا فیچر پیش کیا ہے، جس سے پرسنلائز اسٹیکر کرئیٹ کیا جاسکتا ہے۔ لیٹسٹ ڈیولپمنٹ میں واٹس ایپ نے ’Sticker Maker‘ کو ایڈ کیا ہے، جس سے کسی بھی فوٹو کو واٹس ایپ اسٹیچر میں کنورٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب اسٹیکر بنانے کے لئے کسی تھرڈ پارٹی کا استعمال نہیں کرنا ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں کیسے کام کرتا ہے یہ نیا فیچر۔
      بتادیں کہ یہ نیا فیچر آپ کی فوٹو کو کیریکیچک تو نہیں بناتا ہے، لیکن اسے لو ریزیولوشن اسٹیکر بنا دیتا ہے۔ نئے اسٹیکرس فیچر سے اسٹیکر کو آسانی سے بنا کر سینڈ اور ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
      اس کے لئے آپ کے پاس واٹس ایپ کا لیٹسٹ ورژن ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی آپ کے پاس وہ امیج بھی سیو ہونی چاہیے، جس کا آپ کو اسٹیکر بنانا ہے۔ اگر آپ اپنے برتھ ڈے کے لئے پرسنل واٹس ایپ اسٹیکر بنانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے اسٹیپس کو فالو کریں۔۔۔
      Step 1- سب سے پہلے واٹس ایپ ویب کھولیں اور کسی بھی چیٹ وِنڈو پر جائیں۔ یہاں Attachments پر ٹیپ کریں اور اسٹیکر سلیکٹ کریں۔


      Step 2- فائل explorer اوپن ہو جائے گا۔ اب اس امیج کو سلیکٹ کریں، جس سے واٹس ایپ اسٹیکر میں بدلنا ہے۔


      Step 3- آپ corners کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں، امیج کو کراپ کریں اور ٹیکسٹ اور ایموجی ایڈ کریں، ور اسٹیکر میں تبدیلی کریں۔ اس کے بعد Arrow پر ٹیپ کرکے Send کریں۔


      دھیان دینے والی بات یہ ہے کہ اسٹیکر بنانے والا یہ فیچر واٹس ایپ ایپ کے اینڈرائیڈ اور iOS یوزرس کے لئے نہیں آیا ہے، اور یہ اُن کے بہت کام آئے گا جو یوزرس عام طور پر ڈیسک ٹاپ سے میسیج کرتے ہیں۔



      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: