உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    WhatsApp یوزرس کے لئے گڈ نیوز! جلد ناپسند لوگوں سے چھپا پائیں گے اپنا Last Seen, فوٹو اور اسٹیٹس

    WhatsApp پر آرہا ہے نیا فیچر۔

    WhatsApp پر آرہا ہے نیا فیچر۔

    WABetaInfo نے بتایا کہ بیٹا یوزرس اپنے واٹس ایپ ویب/ڈیسک ٹاپ پر آپشن ‘...My contacts except’ کے آپشن کو نہیں دیکھ پائیں گے۔ فی الحال یہ فیچر ڈیولپمنٹ اسٹیج پر ہے، اور فی الحال اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے کہ اسے کب پیش کیا جائے گا۔

    • Share this:
      WhatsApp اپنے یوزرس کے لئے ایک سے بڑھ کر ایک فیچر کیپیش کرتا ہے، اور اب میسیجنگ ایپ یوزرس کے لئے ایک اور فیچر پیش کرنے جارہا ہے۔ واٹس ایپ پر ایک ایسے فیچر کی ٹسٹنگ کو اسپاٹ کیا گیا ہے، جس سے یوزرس اپنی پروفائل فوٹو، لاسٹ سین اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو چنندہ کانٹیکٹ سے چھپا سکتے ہیں۔ ایپ کو حال ہی میں اسی فیچر کوویب ورژن کے لئے بھی اسپاٹ کیا گیا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یوزرس اپنے لاسٹ سین، پروفائل فوٹو کو واٹس ایپ پر بھی چھپا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مابق واٹس ایپ سب سے پہلے اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور iOS کے لئے پیش کرے گا۔

      WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے فیچر کی ٹسٹنگ کررہا ہے، جس سے یوزرس واٹس ایپ ویب پر اپنی کانٹیکٹ انفو۔ جیسے کہ پروفائل پکچر، لاسٹ سین، اسٹیٹس جیتی چیزوں کو سلیکٹیڈ کانٹیکٹ سے چھپا سکتے ہیں۔ اس فیچر کو پہلے ہی اینڈرائیڈ اور iOS ایپ پر ٹسٹ کیا جارہا ہے۔

      اگر واٹس ایپ نیا فیچر ریلیز کرتا ہے تو یوزرس کو ایک اور آپشن ’...My Contacts expcept’ کا آپشن ملتا ہے۔ اگر آپ اس پر ٹِک کرتے ہیں تو آپ اپنی جانکاریوں کو اُن لوگوں سے چھپا سکتے ہیں، جنہیں آپ پسند نہیں کرتے ہیں۔

      کیسے ہوگا آپ کو فائدہ
      مثال کے طور پر اگر آپ اپنے آفس کے لوگوں سے اپنی پرسنل پروفائل فوٹو کو چھپانا چاہتے ہیں تو ایسے میں یہ فیچر آپ کے کام آئے گا، اور آپ کچھ لوگوں سے اپنے انفو کو ہائیڈ کرسکتے ہیں۔

      WABetaInfo نے بتایا کہ بیٹا یوزرس اپنے واٹس ایپ ویب/ڈیسک ٹاپ پر آپشن ‘...My contacts except’ کے آپشن کو نہیں دیکھ پائیں گے۔ فی الحال یہ فیچر ڈیولپمنٹ اسٹیج پر ہے، اور فی الحال اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے کہ اسے کب پیش کیا جائے گا۔

      اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایسے اپ ڈیٹ پر کام کررہا ہے، جس میں گروپ ایڈمن کو گروپ میں موجود کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ اس فیچر کے آنے کے بعد گروپ ایڈمن جس میسیج کوچاہے اُس کو رکھ سکتا ہے اور کسی کے میسیج کو ڈیلیٹ بھی کرسکتا ہے۔ اس فیچر کو لے کر ٹسٹنگ شروع ہوگئی ہے اور جلد ہی اسے سبھی یوزرس کے لئے ریلیز کردیا جائے گا۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: