انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ(WhatsApp) اپنے صارفین کو مسلسل نئی اپ ڈیٹس دے رہا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ کچھ اور نئے دلچسپ فیچرز پر کام کر رہا ہے۔ WABetaInfo کے مطابق، یہ فیچرز جلد ہی آپ کے استعمال کے لیے بھی لائیو ہونے والے ہیں۔ اس رپورٹ میں، ہم آپ کو واٹس ایپ کے ان حیرت انگیز فیچرز کے بارے میں معلومات دیں گے جو فی الحال بیٹا ٹیسٹنگ میں ہیں اور جلد ہی جاری کیے جائیں گے۔ چلیے جانتے ہیں...
گروپ لیفٹ کرنے والوں کی ملے گی جانکاری واٹس ایپ میں اگر کوئی ممبر گروپ چھوڑتا ہے تو گروپ پر صرف ایک نوٹیفکیشن آتا ہے کہ ممبر نے گروپ چھوڑ دیا ہے لیکن واٹس ایپ کے نئے past participantsکے فیچر کے بعد آپ گروپ چھوڑنے والے ممبر کی معلومات کسی بھی وقت حاصل کر سکتے ہیں۔ نئے فیچر کے بعد آپ گروپ چھوڑنے والے تمام ممبران کی فہرست چیک کر سکیں گے۔
ڈیلیٹ ہونے سے پہلے ہی محفوظ ہوجائیں گے میسیج فی الحال واٹس ایپ صارفین کو میسج ڈسپیئر کا آپشن ملتا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین 24 گھنٹے، 7 دن اور 90 دن بعد میسج کو ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ اب اس فیچر میں ایک اور آپشن شامل کرنے جا رہا ہے، جس کے ذریعے آپ غائب ہونے والے پیغام کو تفصیل سے پہلے ہی محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس آپشن کو کیپٹ میسج کا نام دیا گیا ہے۔ جلد ہی آپ کو یہ فیچر بھی مل جائیں گے۔
ویڈیو چیٹ میں بنا پائیں گے اوتار واٹس ایپ اس نئے فیچر پر بھی کام کررہی ہے، اس کے بعد ویڈیو چیک اور بھی مزیدار بن جائے گی۔ اس فیچر میں آپ ویڈیو چیٹ کے دوران اپنے خود کے اوتار کو پریزنٹ کرسکتے ہیں، یعنی آپ کا کارٹون کیریکٹر ویڈیو چیٹ میں نظر آئے گا۔
نہیں نظر آئے گا آن لائن اسٹیٹس صارفین کو جلد ہی واٹس ایپ پر اپنا آن لائن اسٹیٹس چھپانے کا آپشن بھی ملے گا۔ جس کے بعد صارفین اپنے پروفائل کو مزید پرائیویٹ بنا سکتے ہیں۔ اس فیچر میں صارفین اپنی خواہش کے مطابق اپنا آن لائن اسٹیٹس چھپا سکیں گے جس کے بعد ان کا آن لائن اسٹیٹس کانٹیکٹ یوزرس کو نظر نہیں آئے گا۔ واٹس ایپ اس فیچر کی تیاری کے مرحلے میں ہے، اسے جلد ہی لائیو کر دیا جائے گا۔
وائس نوٹ میں تبدیلی واٹس ایپ نوٹ میں بھی تبدیلی ہونے والی ہے، جس کے بعد وائس نوٹ کو Waveforms میں بھیجا جاسکے گا۔ وائس نوٹ کی آڈیو ویوفارم چیٹ ببل آپشن میں اسٹور ہوں گی، جنہیں آپ کبھی بھی ایک ساتھ سن سکتے ہیں۔
گروپ ایڈمن ڈیلیٹ کرسکے گا میسیج واٹس ایپ کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ پر گروپ ایڈمن کا کنٹرول جلد بڑھنے والا ہے۔ واٹس ایپ کی اس اپڈیٹ کے بعد گروپ ایڈمن گروپ سے کسی بھی واٹس ایپ میسج کو ڈیلیٹ کر سکے گا جس کے بعد وہ میسج گروپ ممبر کو نظر نہیں آئے گا۔ واٹس ایپ جلد ہی یہ نئی اپ ڈیٹ جاری کر سکتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔