ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان کو برا بھلا کہنے والے عمران خان کبھی انڈیا میں بیچتے تھے صابن

پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے آثار ہیں ، لیکن ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب وہ ہندوستان میں ایک مشہور صابن برانڈ کی تشہیر کا حصہ تھے

  • Share this:
ہندوستان کو برا بھلا کہنے والے عمران خان کبھی انڈیا میں بیچتے تھے صابن
ہندوستان کو برا بھلا کہنے والے عمران خان کبھی انڈیا میں بیچتے تھے صابن

عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف پاکستان میں حکومت سازی کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ ان کے پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے آثار ہیں ، لیکن ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب وہ ہندوستان میں ایک مشہور صابن برانڈ کی تشہیر کا حصہ تھے ۔ وہ اس وقت ہندوستان کے بڑے صنعتی گروپ گودریج کے صابن سنتھال کی تشہیر کرتے تھے ۔ برسوں برس انہوں نے اس صابن کے ساتھ خود کو انڈورس کیا ۔


عمران نے ہندوستان میں ایک سافٹ ڈرنک کمپنی کیلئے بھی ایڈ کیا تھا ، جس کو وہ پی کر لوگوں سے کہتے تھے کہ یہی ہے ریفریش ہونے کی  سب س دمدار چیز ۔ اپنے ملک پاکستان میں انہوں نے کرکٹر رہنے کے دوران چائے برانڈ اور پیپسی کے ساتھ انڈورس کیا تھا ۔ لیکن ان کا سب سے مشہور اشہتار گودریج گروپ کے سنتھال صابن کا ہی تھا ۔


عمران خان کا یہ پہلا ایڈ انڈورسمنٹ تھا ۔ یہ آفر انہیں اس وقت ملا تھا جب 80 کی دہائی میں ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ہندوستان کے دورے پر آئی تھی ۔ صابن کے اشتہار میں وہ گیند بازی کیلئے رن اپ میں دوڑتے نظر آتے ہیں ۔ گیند پھینکنے کے بعد وہ چہرہ کو سنتھال سے دھوتے دکھتے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس زمانہ میں اس اشتہار کیلئے عمران خان کو موٹی رقم ملی تھی ۔

First published: Jul 26, 2018 04:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading