ہوم » نیوز » عالمی منظر

سڑک پر اچانک چلنے لگی پوری عمارت، ویڈیو دیکھ کر لوگ رہ گئے حیران: آپ بھی دیکھیں

اگر آپ اچانک سے کسی مکان کو سڑک پر چلتے دیکھ لین تو یقینا حیران رہ جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسا ہی ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جسے دیکھ کر ہم حیران رہ گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
سڑک پر اچانک چلنے لگی پوری عمارت، ویڈیو دیکھ کر لوگ رہ گئے حیران: آپ بھی دیکھیں
اگر آپ اچانک سے کسی مکان کو سڑک پر چلتے دیکھ لین تو یقینا حیران رہ جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسا ہی ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جسے دیکھ کر ہم حیران رہ گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

اگر آپ اچانک سے کسی مکان کو سڑک پر چلتے دیکھ لین تو یقینا حیران رہ جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسا ہی ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جسے دیکھ کر ہم حیران رہ گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا  (Social Media)  پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کو خوب پسند کر رہے ہیں۔ دراصل امریکہ کے سین فرانسیسکو  (San Francisco) میں کچ دن پہلے ایسا ہی ایک نظارہ دیکھنے کو ملا جس میں ایک گھر سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ گھر خود نہیں چل رہا تھا بلکہ اسے ایک بڑی مشین کے ذریعے ایک سے دوسری جگہ شفٹ کیا جا رہا ہے۔


اس دوران لوگوں نے اس کے ویڈیو بنا لئے اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دئے جو اب الگ۔الگ پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہے ہیں۔ آپ جس گھر میں رہتے ہیں وہ اس سے آپ کی تمام یادیں جڑی ہوتی ہیں جب گھر بدلنے کی مجبوری ہو تو شاید آپ کو اچھا نہ لگے لیکن امریکہ کے سین فرینسسککو میں ایک شخص کو جب اپنا گھر بدلنا پڑے تو اس نے اسے اپنے ساتھ لے جانے کا سوچا اور پورا گھر ایک سے دوسری جگہ شفٹ کرا دیا جب اس گھر کو ایک سے دوسری جگہ شفٹ کیا جا رہا تھا تو ایسا لگا گھر اپنے آپ سڑک پر دوڑ رہا ہے اور لوگ یہ دیکھ کر حیران تھے۔



دراصل امریکہ کے سین فرانسیسکو (San Francisco) کی میڈیا رپورٹس اور وائرل ویڈیو کی بنیاد پر گھر کے چلنے کا پورا ماجرہ سمجھ میں آیا ہے۔ یہ گھر تقریبا 139 سال پرانا بتایا جا رہا ہے وہاں پر اس طرح کے گھروں کو وکٹورین ہاؤس کہا جاتا ہے۔ یہ دو منزلہ گھر اپنے کھڑکی دروازوں کے ساتھ سین فرانسیسکو کی سڑکوں پر گھومتا رہا۔ بتادیں کہ وکٹورین ہاؤس 807 فرینک لن اسٹریٹ میں بسا ہوا تھا۔ اس گھر کو ایریا میں ہو رہے ترقی کاموں کیلئے توڑا جانا تھا۔

گھر کے مالک نے اسے توڑنے کے بجائے شفٹ کرنے کا انوکھا فیصلہ لیا تھا۔ اسے اس کی لوکیشن سے چھ بلاکس آگے شفٹ کیا گیا۔ اس کیلئے مالک نے ویٹرن ہاؤس  موور فل جوئے کی مدد لی تھی۔ گھر کو شفٹ کرنے کے دوران مالک کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کیلئے کل 15 ایجنسیوں سے اجازت لی گئی تھی۔ پھر گھر کو ایک بڑے ٹرک میں لوڈ کیا گیا تھا۔ اس میں کئی ورکرس کی محنت شامل تھی۔ اس شفٹنگ کو پلان کرنے میں ہی کئی سال کا وقت لگ گیا تھا۔ گھر کو شفٹ کرنے کے دوران سڑکوں کو خالی کروایا گیا تھا اور ٹریفک سگنل کو بھی بدلنا پڑا تھا۔ بانس کے استعمال سے موو کیا گیا یہ گھر چرچا کا موضوع بن گیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 27, 2021 11:23 AM IST