امریکہ نے ہند-چین جھڑپ پر ظاہر کیا ردعمل، کہا-خوشی ہے کہ دونوں فریق جلد الگ ہوگئے
امریکہ نے ہند-چین جھڑپ پر ظاہر کیا ردعمل، کہا-خوشی ہے کہ دونوں فریق جلد الگ ہوگئے
وہائٹ ہائوس کی پریس سکریٹری کرین جین پیئرے نے کہا کہ امریکہ واقعہ کی باریکی سے نگرانی کررہا ہے اور دونوں فریق کو متنازعہ سرحدوں پر بات چیت کرنے کے لئے موجودہ دوطرفہ چینلوں کا استعمال کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان اروناچل پردیش کے توانگ علاقے میں جھڑپ پر امریکہ نے ردعمل ظٓہر کیا ہے۔ وہائٹ ہاوس نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ اس بات سے خوش ہے کہ ہندوستان اور چین اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں جھڑپ کے بعد جلد ہی پیچھے ہٹ گئے۔ منگل (مقامی وقت) کو ایک پریس کانفرنس کے دوران وہائٹ ہائوس کی پریس سکریٹری کرین جین پیئرے نے کہا کہ امریکہ واقعہ کی باریکی سے نگرانی کررہا ہے اور دونوں فریق کو متنازعہ سرحدوں پر بات چیت کرنے کے لئے موجودہ دوطرفہ چینلوں کا استعمال کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
کرین جین پیئرے نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ دونوں فریق جھڑپ سے جلدی سے الگ ہوگئے۔ ہم حالات کا باریکی سے نگرانی کررہے ہیں اور ہندوستان اور چین کو متنازعہ سرحدوں پر بات چیت کرنے کے لیے موجودہ دوطرفہ چینلوں کا استعمال کرنے کے لیے موجودہ دو طرفہ چینلوں کا استعمال کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں جمعہ (9دسمبر) کو ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں دونوں فریق کے فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور جھڑپ کے فوری بعد دونوں فریق اپنے علاقوں میں لوٹ گئے۔ آمنے سامنے کے علاقوں میں تعینات فوجیوں نے چینی فوجیوں کو کرارا جواب دیا اور جھڑپ میں زخمی ہوئے چینی فوجیوں کی تعداد ہندوستانی فوجیوں سے زیادہ ہے۔
ان 3 رجمنٹ کے جوانوں نے چینیوں کو سکھایا سبق ذرائع کے مطابق جب چینی فوجیوں نے حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر موجودہ صورتحال کو بدلنے کی کوشش کی تو جموں اور کشمیر رائفلس، جاٹ رجمنٹ اور سکھ لائٹ انفینٹری سمیت تین الگ الگ بٹالینوں سے وابستہ فوجیوں نے ان کا مقابلہ کیا اور انہیں اچھا سبق سکھایا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔