جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد وہائٹ ہاوس کا بیان، کہا- ہندوستان کے ساتھ ہمارے رشتے ہوں مزید مضبوط
وہائٹ ہاوس (White House) نے کہا ہے کہ جو بائیڈن (Joe Biden) اور کملا ہیرس (Kamala Harris) کی وجہ سے ہندوستان - امریکہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وہائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ صدر جو بائیڈن دونوں ممالک کے درمیان لمبے وقت سے چل رہے دو طرفہ کامیاب تعلقات کا احترام کرتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 22, 2021 10:47 AM IST

جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد وہائٹ ہاوس کا ہندوستان سے تعلقات سے متعلق بڑا بیان
واشنگٹن: امریکہ میں جو بائیڈن نے نئے صدر اور کملا ہیرس نے نائب صدر کے طور پر کام کاج سنبھال لیا ہے۔ اس درمیان وہائٹ ہاوس (White House) نے کہا ہے کہ جو بائیڈن (Joe Biden) اور کملا ہیرس (Kamala Harris) کی وجہ سے ہندوستان - امریکہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وہائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ صدر جو بائیڈن دونوں ممالک کے درمیان لمبے وقت سے چل رہے دو طرفہ کامیاب تعلقات کا احترام کرتے ہیں۔ جو بائیڈن نے بدھ کو امریکہ کے ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔
جو بائیڈن میں ہندوستان - امریکہ تعلقات پر ایک سوال کے جواب میں ساکی نے کہا، ’صدر جو بائیڈن کئی بار ہندوستان کا سفر کرچکے ہیں۔ وہ ہندوستان اور امریکہ میں لیڈرروں کے درمیان لمبے وقت سے چلے آرہے کامیاب دوطرفہ تعلقات کا احترام کرتے ہیں، اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ جو بائیڈن انتظامیہ اسے آگے بڑھانے کی سمت میں پُرامید ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نژاد کملا ہیرس کے نائب صدر بننے سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ساکی نے کہا، ’جو بائیڈن نے اس کا (ہیرس کا) انتخاب کیا ہے اور وہ پہلی ہندوستانی نژاد ہیں، جو امریکہ کی نائب صدر بنی ہیں۔ یقینی طور پر یہ اس ملک میں ہم سبھی کے لئے نہ صرف ایک تاریخی لمحہ ہے بلکہ اس سے ہمارے رشتے بھی مزید مضبوط ہوں گے‘۔
ایمیگریشن ریفارم بل کیا پیش، ہندوستانیوں کو ہوگا فائدہ