உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کون ہیں پاکستان کے چیف جسٹس، جنہوں نے روک دی تھیں عمران خان کی سانسیں

    کون ہیں پاکستان کے چیف جسٹس، جنہوں نے روک دی تھیں عمران خان کی سانسیں

    کون ہیں پاکستان کے چیف جسٹس، جنہوں نے روک دی تھیں عمران خان کی سانسیں

    پاکستان میں فوج کی طاقتور پکڑ اور اپاہج جمہوریت کے درمیان اکثر وہاں کا سپریم کورٹ ہمت کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے۔ اس نے ایک نہیں کئی بار ایسے کام کئے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ پاکستان کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی حکومت اور صدر کے ذریعہ قومی اسمبلی کو تحلیل کئے جانے کے بعد جس طرح کا ردعمل ظاہر کیا اور اس کا از خود نوٹس لیا، اس کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔

    • Share this:
      پاکستان میں فوج کی طاقتور پکڑ اور اپاہج جمہوریت کے درمیان اکثر وہاں کا سپریم کورٹ ہمت کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے۔ اس نے ایک نہیں کئی بار ایسے کام کئے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ پاکستان کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی حکومت اور صدر کے ذریعہ قومی اسمبلی کو تحلیل کئے جانے کے بعد جس طرح کا ردعمل ظاہر کیا اور اس کا از خود نوٹس لیا، اس کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ یہاں تک کی بین الاقوامی دنیا میں لوگ پاکستان کی عدلیہ کی سراہنا کر رہے ہیں۔

      کون ہیں پاکستان کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا باندیال۔ یہ باندیال ہی ہیں، جنہوں نے پاکستان قومی اسمبلی کو 03 اپریل کی شام صدر جمہوریہ عارف علوی کے ذریعہ تحلیل کرنے کے بعد فوراً ردعمل دیتے ہوئے کہا، قومی اسمبلی میں جس طرح تحریک عدم اعتماد کو خارج کیا گیا اور پھر عمران خان حکومت کی سفارش پر صدر نے اسمبلی کو تحلیل کر دیا، وہ قانون اور عدالت کے دائرے میں آتا ہے۔

      فوراً ایک تین رکنی بینچ بھی بنادی

      باندیال یہیں تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے فوراً فوراً ایک تین رکنی بینچ بنادی، جس میں وہ خود ہیں اور وہ 24 گھنٹے کے اندر ہی اس کی سماعت کر رہی ہے۔ ویسے بھی عمران خان حکومت کے اقدامات کو پاکستان کے قانونی ماہرین اسے غیر آئینی اور غلط بتا رہے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: