உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کون ہیں شہباز شریف؟ Imran Khan کے بعد بن سکتے ہیں پاکستان کے نئے وزیر اعظم؟

    کون ہیں شہباز شریف؟ عمران خان کے بعد بن سکتے ہیں پاکستان کے نئے وزیر اعظم؟

    کون ہیں شہباز شریف؟ عمران خان کے بعد بن سکتے ہیں پاکستان کے نئے وزیر اعظم؟

    Pakistan PM Imran Khan: پاکستان میں اگر عمران خان (Imran Khan) وزیر اعظم عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں تو ملک کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto) نے اس تعطل سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپوزیشن کی طرف سے پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ-نواز کے صدر شہباز شریف (Shehbaz Sharif) پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم بنیں گے۔ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی ہیں۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان میں جاری سیاسی (Political Crisis in Pakistan) رسہ کشی کے درمیان اب سوال اٹھ رہے ہیں کہ اگر عمران خان (Imran Khan) وزیر اعظم عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں تو ملک کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا۔ اس درمیان پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے لیڈر اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto) نے اس تعطل سے پردہ اٹھاہئے اپوزیشن کی طرف سے پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

      بلاول بھٹو نے بدھ کے روز کہا کہ عمران خان حخومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دیا ہے اور اب جلد ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف (Shehbaz Sharif) ملک کے آئندہ وزیر اعظم بنیں گے۔ تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ سے کچھ دن پہلے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے عمران خان حکومت میں اتحادی رہی متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان کو اپوزیشن کے ساتھ آنے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      آرمی چیف قمر باجوا سے میٹنگ کے بعد عمران خان کا ملک کے نام خطاب منسوخ، کابینہ کی بلائی میٹنگ

      وہیں بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں، اس لئے ایوان میں جمعرات کو ووٹنگ ہونی چاہئے۔ عمران خان کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد ہی شفاف انتخابات، جمہوریت کی بحالی اور اقتصادی بحران کو ختم کرنے پر کام شروع کیا جاسکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      عمران خان کے وزیر کا انکشاف- نواز شریف نے دیا تھا ہندوستان کو اجمل قصاب کا سراغ

      کون ہیں شہباز شریف؟

      شہباز شریف پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھائی ہیں۔ وہ پاکستان کے پنجاب صوبہ کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں اور فی الحال قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ-نواز کے صدر بھی ہیں۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف تین بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ سال 2018 میں نواز شریف کو عہدے سے نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ-نواز کا صدر بنایا گیا۔

      واضح رہے کہ پاکستان میں عمران خان حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد لے کر آئی ہیں،جسے ایوان میں پیش کیا جاچکا ہے اور اس پر جمعرات کو ووٹنگ ہونے کی امید ہے۔ اتحادیوں کے ساتھ چھوڑنے کے بعد عمران خان حکومت اقلیت میں آچکی ہے اور اگر ووٹنگ میں عمران خان کی شکست ہوئی تو ان کا اقتدار سے بے دخل ہونا طے ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: