WHO Warning to Europe on Omicron Variant: یوروپ میں عالمی ادارہ صحت (World Health Organization) کے اعلیٰ عہدیداروں نے حکومتوں کو اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے یوروپ میں کورونا وائرس کے معاملوںمیں ’اہم اضافہ‘ کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ اومیکرون پہلے ہی کئی ملکوں میں حاوی ہوچکا ہے۔ ڈبیو ایچ او کے مقامی ڈائریکٹر ڈاکٹر ہینس کلوز نے ویانا میں پریس کانفرنس م یں کہا، ’ہم ایک اور طوفان کو آتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔‘
کلوز نے کہا، ’ کچھ ہی ہفتوں میں اومیکرون خطے کے مزید ملکوں میں حاوی ہوجائے گا، جس کی وجہ سے پہلے ہی برے دور سے گزر رہا ہیلتھ سسٹم مزید متاثر ہوں گے۔‘ کلوز نے کہا کہ اومیکرون ڈبلیو ایچ او کے یوروپی علاقے کے کم سے کم 38 رکن ممالک میں (Europe Omicron Covid)پایا جاچکا ہے۔ برٹین، ڈنمارک اور پرتگال میں یہ پہلے ہی حاوی ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے خطے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 27 ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 26 لاکھ اضافی کیسیز سامنے آئے ہیں۔
سبھی ویرینٹ کے کیسیز مل رہے ہیں
ان کیسیز میں سبھی ویرینٹ سے متاثرین کے معاملے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد پچھلے سال اسی مدت کے دوران 40 فیصد زیادہ ہے۔ کلوز نے کہا، ’ کوویڈ-19 معاملوں کی بڑھتی تعداد کے نتیجہ کے طور پر زیادہ لوگوں کو اسپتالوں میں بھرتی کرایا جاسکتا ہے۔‘ دنیا کے کئی دیگر ملکوں میں بھی وائرس کے معاملے اسی طرح تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اومیکرون امریکہ کی کئی ریاستوں میں پھیل چکا ہے۔ اس کی وجہ سے برٹین میں بے حد برے حالات ہیں۔
UAE معین ریکارڈ کیسیز سامنے آئے
متحدہ عرب امارات (United Arab Emirates) میں منگل کو کئی مہینے بعد پہلی بار کوویڈ-19 کے سب سے زیادہ 452 کیسیز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کے معاملوں میں یہ اضافہ ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب اُس کا اومیکرون ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور چھٹیاں منانے کے لے آنے والے سیاحوں کے لئے ملک تیاریوں میں لگا ہوا ہے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔