COVID-19 in China: چین میں کورونا نے مچائی تباہی تو اموات کی تعداد اتنی کم کیوں؟ یہ ہے اصل وجہ

COVID-19 in China: چین میں کورونا نے مچائی تباہی تو اموات کی تعداد اتنی کم کیوں؟ یہ ہے اصل وجہ ۔ تصویر : رائٹرس ۔

COVID-19 in China: چین میں کورونا نے مچائی تباہی تو اموات کی تعداد اتنی کم کیوں؟ یہ ہے اصل وجہ ۔ تصویر : رائٹرس ۔

COVID-19 in China: میڈیا رپورٹس میں وہاں کے شمشان گھاٹوں میں لاشوں کا انبار لگنے کی جانکاری دی گئی ہے ۔ حالانکہ چین کی حکومت کے آفیشیل اعداد و شمار کے مطابق اس ہفتہ پیر کو ملک بھر میں کورونا وائرس سے صرف دو جبکہ منگل کو پانچ لوگوں کی موت ہوئی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • China
  • Share this:
    بیجنگ : چین میں کورونا وائرس سے بھاری تباہی کی خبریں آرہی ہیں ۔ کئی میڈیا رپورٹس میں وہاں کے شمشان گھاٹوں میں لاشوں کا انبار لگنے کی جانکاری دی گئی ہے ۔ حالانکہ چین کی حکومت کے آفیشیل اعداد و شمار کے مطابق اس ہفتہ پیر کو ملک بھر میں کورونا وائرس سے صرف دو جبکہ منگل کو پانچ لوگوں کی موت ہوئی ۔ وہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سے پہلے کے دو ہفتوں میں ایک بھی موت نہیں ہوئی ، ایسے میں ان اعداد و شمار پر سوالات اٹھنے شروع ہوگئے ہیں ۔

    ان تنقیدوں کے درمیان چین نے کورونا وائرس سے ہو رہی اموات کی گنتی کے طریقے کو لے کر وضاحت کی ہے۔ بیجنگ کے مطابق صرف سانس کی بیماری اور نمونیا سے ہونے والی اموات کو ہی کورونا وائرس کی موت میں شمار کیا جارہا ہے۔ چین میں انفیکشن امراض کے ماہر پروفیسر وانگ گو کوانگ نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے نمونیا اور سانس کی خراب سے ہوئی اموات کو ہی کورونا سے ہوئی اموات میں شمار کیا جاتا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب اورایران کےدرمیان قربتیں؟ سعودی ہم منصب سےہوئی دوستانہ بات چیت: ایرانی وزیرخارجہ


    یہ بھی پڑھئے: عمران خان پرایک خاتون کےساتھ مبینہ طور پرسیکس کال کرناکاالزام، PTI نےوائرل آڈیو کلپس.....!


    پروفیسر وانگ نے ساتھ ہی کہا کہ چین میں کورونا وبا کے اس تیزی سے پھیلنے کے پیچھے اومیکران ویریئنٹ ہیں ۔ اس میں مریضوں کی تعداد بھلے ہی زیادہ ہے، لیکن یہ ویریئنٹ کم خطرناک ہوتا جارہا ہے ، اس لئے موت کی تعداد بھی کم ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ چین ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھا رہا تھا، جس کا مطلب ہے کہ انفیکشن اور اموات کا پیٹرن بھی بدل رہا تھا ۔

    بتادیں کہ چین میں کورونا وائرس سے ہوئی موت کو شمار کرنے کا یہ طریقہ عالمی صحت تنظیم کے بتائے طریقے سے الگ ہے اوراسی وجہ سے یہاں کورونا وائرس کی تیز لہر اور طبی انتظامات کی خستہ حالی کی خبروں کے باوجود موت کے آفیشیل اعداد و شمار بہت کم ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: