آمد رمضان: دنیا بھر کے مسلمان پورے ماہ کیوں رہتے ہیں روزے؟ کیا ہیں جسمانی و روحانی فوائد؟
’روزہ لوگوں کو خدا کے قریب بھی کرتا ہے‘۔
روزہ صحت بخش بھی ہے اور تندرستی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ جس طرح تغذیہ بخش کھانے پینے سے انسان صحت مند رہتا ہے، اسی طرح طویل مدت تک کھانے پینے سے پرہیز کرنے یا روزہ رکھنے سے بھی انسان کو نئی طاقت و توانائی حاصل ہوتی ہے۔ جس بارے میں خود سائنسدانوں نے بھی اظہار کیا ہے۔
رمضان المبارک (Ramadan) کا آغاز اس سال 23 مارچ سے متوقع ہے۔ اس ماہ دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ ایک مہینے تک ہر روز طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کیا جاتا ہے، یعنی روزہ رکھا جاتا ہے۔ جیسا کہ مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان اس ماہ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک کو پورا کر رہے ہوں گے۔
یہ لازمی ستون اسلام کے بنیادی اصولوں پر مشتمل ہیں اور مسلمانوں کی زندگی کی بنیاد تصور کیے جاتے ہیں۔ روزے کے ساتھ ساتھ دیگر چار ستونوں میں توحید، نماز، صدقہ یا زکوٰۃ اور حج شامل ہیں۔ ایمان کے اعلان کے ساتھ ہی ایک مسلمان یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ صرف اور صرف ایک خدا یعنی اللہ کو اپنا مالک و خالق مانتا ہے، اسی کی عبادت کرتا ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نبی و رسول ہیں۔ اگرچہ رمضان المبارک کے دوران روزہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، لیکن یہ صرف مقدس مہینے کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ بہت سے عقیدت مند مسلمان ہر پیر اور جمعرات کو روزہ رکھتے ہیں، جیسا کہ نبی اکرم ﷺ بھی اس طرح روزے رکھا کرتے تھے اور عرفات کے دن عید الاضحی سے ایک دن پہلے بھی روزہ رکھا جاتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق روزہ داروں کو اس بات کا بھی زیادہ خیال رکھنا چاہیے کہ مقدس مہینے کے دوران کوئی گناہ نہ کریں۔
دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر احمد الحداد کے مطابق جب لوگ اپنے خالی پیٹ کی بھوک محسوس کرتے ہیں، تو وہ اپنے کم نصیب بھائیوں کو یاد کرتے ہیں اور انہیں خوش کرنے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ پیش کرتے ہیں۔
روزہ صحت بخش بھی ہے اور تندرستی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ جس طرح تغذیہ بخش کھانے پینے سے انسان صحت مند رہتا ہے، اسی طرح طویل مدت تک کھانے پینے سے پرہیز کرنے یا روزہ رکھنے سے بھی انسان کو نئی طاقت و توانائی حاصل ہوتی ہے۔ جس بارے میں خود سائنسدانوں نے بھی اظہار کیا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔