وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کی رات تقریبا ساڑھے نو بجے ہیوسٹن میں واقع این جی آر اسٹیڈیم پہنچے ، جہاں ہاوڈی مودی پروگرام کو خطاب کرنے کا ان کا پروگرام ہے ۔ یہاں ہیوسٹن کے میر سلویسٹر ٹرنر نے وزیر اعظم مودی کو شہر کی چابی سونپی ۔
اس دوران امریکی نمائندہ ٹرنر نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے سربراہ دفاعی شراکت داری کے طور پر ساتھ ہیں ۔ امریکہ ہندوستان کو ایک قابل اعتبار دوست کے طور پر دیکھتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رہ رہے ہندوستانیوں کی وجہ سے دونوں ممالک میں تعلقات بہت اچھے ہوگئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے امریکہ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ہندوستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔