متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان استقبال کے لیے کھڑی بچی سے ہاتھ ملنا بھول گئے تو اُس کی دل جوئی کے لیے گھر پہنچ گئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ابو ظبی کا دورہ کیا جہاں اُن کو خوش آمدید کہنے کے لیے بچیاں موجود تھیں۔متحدہ عرب امارات اور سعودی ولی عہد نے قطار میں کھڑے ہونے والے تقریباً تمام ہی بچوں سے ہاتھ ملایا البتہ اس دوران ایک ایسی بچی تھی جس سے شیخ محمد بن زید النہیان ہاتھ نہ ملا سکے
ولی عہد کے اسٹاف نے شیخ محمد بن زید النہیان کی توجہ اس طرف دلائی تو انہوں نے بچی کی دل جوئی کا فیصلہ کیا اور اگلے ہی روز ملاقات کے لیے اُس کے گھر پہنچ گئے۔عبداللہ بن زید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہاتھ نہ ملانے اور اگلے روز بچی کی دل جوئی کرنے کی ویڈیو شیئر کی جسے صارفین نے بہت پسند کیا اور ولی عہد کی سادگی کی تعریف بھی کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔