ہوم » نیوز » عالمی منظر

اٹلی کی سنسان گلیوں میں کیوں گونج رہا ہے پاکستان کا قومی ترانہ ، جانیں وجہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ہے ۔ وہیں اب تک اس وائرس کی وجہ سے سات ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

  • Share this:
اٹلی کی سنسان گلیوں میں کیوں گونج رہا ہے پاکستان کا قومی ترانہ ، جانیں وجہ
اٹلی کی سنسان گلیوں میں کیوں گونج رہا ہے پاکستان کا قومی ترانہ ، جانیں وجہ

کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے اٹلی میں اس وقت سڑکیں سنسان ہیں اور گھر بند پڑے ہیں ۔ وہیں سینکڑوں لوگوں کو اسپتال میں رکھا گیا ہے ۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستان کا قومی ترانہ گونجنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔


جیو ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے ۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاک ڈاون کے باوجود اٹلی کی گلیوں میں پاکستان کا قومی ترانہ سنائی دے رہا ہے ۔ جیریمی کی جانب سے شیئر کئے گئے ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ یہ بہت خوبصورت ہے ۔ لاک ڈاون کے ان حالات میں اٹلی کا پورا محلہ پاکستانی قومی ترانہ گا رہا ہے ۔



غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئے تھے ، جن میں اٹلی کی سنسان سڑکوں پر اٹلی کے ترانوں کی گونج سنائی دے رہی تھی اور اس کا یہ اثر ہوا تھا کہ گانے والوں نے لوگوں کو اپنے گھروں کی بالکنیو سے گیت گانے پر مجبور کردیا تھا ۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ہے ۔ وہیں اب تک اس وائرس کی وجہ سے سات ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ جبکہ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین سو سے زیادہ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے ۔
First published: Mar 17, 2020 04:53 PM IST