اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکہ میں بیوی اور ہندوستان میں شوہر، عدالت نے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعہ دے دی طلاق کی منظوری

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ہندوستان میں بھلے ہی فون پر طلاق کو لے متنازعہ جاری ہو لیکن ناگپور کے فیملی کورٹ میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا جہاں عدالت کو واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعہ ایک جوڑے کو طلاق کی منظوری دینی پڑی۔

    • Share this:
      ہندوستان میں بھلے ہی فون پر طلاق کو لے متنازعہ جاری ہو لیکن ناگپور کے فیملی کورٹ میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا جہاں عدالت کو واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعہ ایک جوڑے کو طلاق کی منظوری دینی پڑی۔
      دراصل خاتون کے خلاف اس کے شوہر نے ناگپور کے فیملی کورٹ میں طلاق کی عرضی لگائی تھی۔ حاصل ہوئی اطلاعات کے مطابق ناگپور کا رہنے والا یہ کپل گزشتہ کچھ سالوں سے امریکہ کے مشگن میں رہ رہا تھا۔ طویل عرصہ وہاں گزارنے کے بعد لڑکے نے ہندوستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن بیوی تیار نہیں ہوئی۔ گزشتہ کچھ وقت سے شوہر ناگپور میں رہ رہا تھا اور بیوی پر ہندوستان واپس آنے کے لئے ہمیشہ دباو بناتا تھا۔
      حالاںکہ بیوی نے اپنے شوہر کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور طلاق کی بات کہہ دی۔ اس پر بیوی کے خلاف شوہر نے ناگپور فیملی کورٹ میں طلاق کی عرضی داخل کی تھی۔ وہیں دوسری جانب امریکہ میں رہنے والی بیوی بھی طلاق کے لئے تیار تھی۔ دونوں کی رضامندی اور حالات کو سمجھتے ہوئے عدالت نے واٹس ایپ یوڈیو کال کے ذریعہ طلاق کرا دیا۔ دونوں نے سال 2013 میں شادی کی تھی۔
      First published: