ہوم » نیوز » عالمی منظر

روٹھی بیوی کو منانے گیا تھا شوہر، نہیں مانی تو بیوی سمیت 4 خواتین کے ساتھ کیا ہوش اڑادینے والاکام

پاکستان (Pakistan) کے صوبے سندھ (Sindh) کے شہر حیدرآباد میں داماد نے بیوی سمیت 4 خواتین کو جلاکر مار ڈالا۔

  • Share this:
روٹھی بیوی کو منانے گیا تھا شوہر، نہیں مانی تو بیوی سمیت 4 خواتین کے ساتھ کیا ہوش اڑادینے والاکام
پاکستان (Pakistan) کے صوبے سندھ (Sindh) کے شہر حیدرآباد میں داماد نے بیوی سمیت 4 خواتین کو جلاکر مار ڈالا۔

پاکستان  (Pakistan) کے صوبے سندھ (Sindh)  کے شہر  حیدرآباد میں داماد نے بیوی سمیت 4 خواتین کو جلاکر مار ڈالا۔ 'اے آر وائی نیوز' (ARY News)کے مطابق اپنی روٹھی بیوی کو منانے گئے شوہر کا اپنے سسرالیوں سے جھگڑا ہو گیا اور منانے کے باوجود جب بیوی اس کے ساتھ نہیں آئی تو اس نے بیوی کو اس کی دیملی سمیت جلاکر مارنے کی خوفناک سازش رچ ڈالی۔ 

یہ معاملہ حیدرآباد کے سائٹ ایریا علاقے کا ہے۔ یہاں حال ہی میں 5 خواتین کی آگ میں جھلس کر موت ہوگئی تھی۔ اس معمالے میں ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مرنے والی خاتون ریشن کے شوہر ارشد نے کنبے کی 5 خواتین کو جلاکر مارنے کے جرم کو قبول کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے یہ آگ منصوبے کے تحت لگائی تھی۔ اس نے آگ لگانے کیلئے پٹرول کا استعمال کیا تھا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ پوچھ۔گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ مرنے والی خوارین میں میری بیوی بھی شامل تھی۔ دراصل کچھ دن پہلے وہ روٹھ کر اپنی ماں کے گھر چلی گئی تھی۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے دن وہ اپنی بیوی کو منانے اس کے گھر گیا تھا۔ وہاں بیوی اور اس کی ماں سے جھگڑا ہوگیا اسی درمیان وہ اپنے بچوں کو زبردستی اپنے ساتھ گھر لے آیا۔ پھر بچوں کو گھرمیں چھوڑ کر پٹرول خریدنے گیا اور اس کے بعد فلیٹ کے دروازے کے نچے سے پٹرول ڈال کر آگ لگادی۔

First published: Mar 13, 2020 05:31 PM IST