ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کا روپیہ ہوا ’ تباہ‘، مہنگائی بڑھنے سے ٹوٹے گی کمر

معاشی تنگی سے جوجھ رہے پاکستان کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ ایک امریکی ڈالر کے مقابلہ پاکستان کا روپیہ سب سے زیادہ کمزور ہو گیا ہے۔ اب پاکستانی روپئے کی ویلیو 148 روپئے فی ڈالر پر آ گئی ہے

  • Share this:
پاکستان کا روپیہ ہوا ’ تباہ‘، مہنگائی بڑھنے سے ٹوٹے گی کمر
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو

معاشی تنگی سے جوجھ رہے پاکستان کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ ایک امریکی ڈالر کے مقابلہ پاکستان کا روپیہ سب سے زیادہ کمزور ہو گیا ہے۔ اب پاکستانی روپئے کی ویلیو 148 روپئے فی ڈالر پر آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، روپیہ میں تاریخی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں روپیہ اور ٹوٹ سکتا ہے۔ ایسا ہونے پر پاکستان میں مہنگائی اور تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ کیونکہ پاکستان اپنی ضرورت کا زیادہ تر خام تیل بیرون ممالک سے خریدتا ہے۔


ساتھ ہی، کئی روز مرہ کے استعمال میں آنے والی چیزیں بھی بیرونی ممالک سے منگائی جاتی ہیں۔ ایسے میں پاکستان کی عمران خان کی حکومت کے لئے امپورٹ مہنگا ہو جائے گا۔ لہذا مہنگائی اور تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔


کیوں گر رہا ہے پاکستان کا روپیہ


پاکستان کے اخبار ڈان میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئے سمجھوتے کے بعد ملے پیکیج سے کرنسی بازار پر دباؤ بڑھا ہے۔ ساتھ ہی، کرنسی میں کاروبار کرنے والے ٹریڈرس کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہوئے سمجھوتے کی شرطوں کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں سبھی کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کی تشویش بڑھی ہوئی ہے۔ اس لئے وہ تیزی سے روپیہ بیچ رہے ہیں۔

pakistan-economy-2

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کو اگلے بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ کرنے کی شرط بھی ماننی پڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت کو سبسڈی میں تخفیف کرنا ہو گی اور صرف توانائی کے شعبہ کے ہی صارفین سے 340 ارب روپئے وصول کرنے ہوں گے۔
First published: May 16, 2019 04:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading