உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون کی چھاتی سے اچانک نکلنے لگا گلابی دودھ، تھیلی میں بھر کر لوگوں سے پوچھا پرسنل سوال

    خاتون کی چھاتی سے اچانک نکلنے لگا گلابی دودھ

    خاتون کی چھاتی سے اچانک نکلنے لگا گلابی دودھ

    سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک پر @jojohnsonoverby نام سے اس خاتون کا اکاونٹ بنا ہے۔ خاتون انسٹا گرام پر بھی سرگرم ہے۔ جو جانسن وربی نام کی اس خاتون نے کچھ وقت پہلے ہی بچے کو جنم دیا ہے۔ حالانکہ اس کی پیدائش کے 6 ہفتے بعد جو جانسن وربی نے پایا کہ اس کی چھاتی سے نکلنے والا دودھ نارمل نہیں ہے۔

    • Share this:
      دنیا میں لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ خاص طور پر جب کوئی خاتون ماں بنتی ہے، تو ہر دن ہی اس کے لئے ایک نئے جدوجہد (Pregnancy Problem) لے کر آتا ہے۔ ایسے میں خاتون گھبرا جاتی ہیں۔ حالانکہ اب سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے، جہاں لوگ کھل کر اپنی پریشانی شیئر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی پہچان خفیہ رکھ کر وہ باتیں جان پاتے ہیں، جسے شاید وہ کھل کر نہ پوچھیں۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنی ایسی ہی ایک پرسنل پریشانی شیئر (Woman Shares Personal Problem) کی۔

      سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک پر @jojohnsonoverby نام سے اس خاتون کا اکاونٹ بنا ہے۔ خاتون انسٹا گرام پر بھی سرگرم ہے۔ جو جانسن وربی نام کی اس خاتون نے کچھ وقت پہلے ہی بچے کو جنم دیا ہے۔ حالانکہ اس کی پیدائش کے 6 ہفتے بعد جو جانسن وربی نے پایا کہ اس کی چھاتی سے نکلنے والا دودھ نارمل نہیں ہے۔ اس کی چھاتی سے اصل میں سفید کی جگہ پنک دودھ (گلابی دودھ) نکلتا ہے۔ یہ دیکھنے کے بعد وہ کافی پریشان ہوگئی۔ اس نے اس کی وجہ لوگوں سے دریافت کی۔ ساتھ ہی یہ بھی پوچھا کہ کیا اس دودھ کو بچے کو پلانا محفوظ ہے؟



      جو جانسن کا یہ ویڈیو اور اس کا سوال دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ اس نے ویڈیو میں اپنے پنک دودھ کو دکھاتے ہوئے کہا کہ دیکھنے میں یہ اسٹرابیری ملک لگتا ہے۔ ساتھ ہی اس نے پوچھا کہ کیا اسے بچے کو پلانا چاہئے۔ جو جانسن کے سوال پر کئی لوگوں نے کمنٹ کرکے جواب دیا۔ llli.org کے مطابق، جب دودھ میں خون اترنے لگتا ہے تو اس کا رنگ گلابی ہوجاتا ہے۔ سائٹ کے مطابق، بچے کو مسلسل دودھ پلاتے رہنے سے یہ پریشانی ختم ہوجاتی ہے۔

      لوگوں نے بھی جو جانسن کو کافی مشورے دیئے۔ ایک خاتون نے لکھا کہ اسے بھی ایسی ہی پریشانی تھی، لیکن یہ دودھ بچے کے لئے پوری طرح محفوظ ہے۔ اس سے بچے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ وہیں کئی خواتین اسے ڈراونا خواب بتایا۔ ایک خاتون نے لکھا کہ اسے بھی ایسی ہی پریشانی ہے، لیکن وہ شرما سے کسی سے پوچھ نہیں پا رہی تھی۔ جو جانسن کے پوسٹ کے سبب اب اسے اس کا حل بھی مل گیا ہے۔ ساتھ ہی اس نے کمنٹ میں فوراً ڈاکٹر سے ملنے کا مشورہ دیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: