نئی دہلی: امریکہ سے ایک کرشمائی خبر آئی ہے۔ ایک خاتون پہلے حاملہ ہوگئی۔ وہ اس سے خوش تھی، لیکن جب کچھ دنوں بعد وہ ڈاکٹر کے پاس گئی تو انہوں نے کہا کہ آپ پھر سے حاملہ ہوگئیں۔ خاتون کو حیرانی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ کیونکہ ان کا اس سے پہلے تین بار اسقاط حمل ہوچکا تھا۔ خاتون نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ یہ کیسے ہوا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ ایسا ممکن ہے۔ دراصل، اس خاتون کا ویڈیو اب وائرل ہوچکا ہے، جو کئی امریکی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق، 30 سال کی کارا ونہولڈ (Cara Winhold) نام کی یہ خاتون ٹیکساس کی رہنے والی ہیں۔
کیسے ہوتا ہے یہ کرشمہکارا ونہولڈ کا دوبارہ حاملہ ہونے سے پہلے تین بار اسقاط حمل (مسکیریج) ہوچکا تھا۔ وہ بے حد پریشان تھی اور بچے کی امید چھوڑ چکی تھی۔ حالانکہ بچے کی خواہش کے تئیں وہ پُرامید تھیں۔ جب وہ پہلے سے ہی حاملہ تھیں تب وہ دوبارہ سے حاملہ ہوگئیں اور ان کے حمل میں دو بچے پل رہے تھے۔ ہیلتھ لائن کی خبر کے مطابق، ایسا ممکن ہے۔ اس صورتحال کو سپر فٹیشن (superfetation) کہتے ہیں۔ اس میں ایک بار حاملہ ہونے کے کچھ دن یا کچھ ہفتے بعد اسی حمل میں خاتون کے انڈے کے ساتھ اسپرمز کا فرٹیلائزیشن (Fertilization) ہو جاتا ہے۔ جب کارا نے ڈاکٹروں سے پوچھا کہ یہ کیسے ہوا، پہلی بار تو صرف ایک ہی بچہ تھا، اس پر ڈاکٹروں نے کہا، آپ نے دو بار اوولیشن کیا ہے۔
خاتون کے جسم میں دو اوولیشن (Ovulation) ہوتے ہیں۔ ہر ماہ میں ایک انڈا پختہ ہو کر بچہ دانی تک پہنچ جاتا ہے۔ اس عمل کو اوولیشن کہتے ہیں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ آپ نے دو انڈے کو ریلیز کیا، لیکن اس کا فرٹیلائزیشن الگ الگ وقت میں ہوا ہے۔ اس لئے پہلی بار حاملہ ہونے کے کچھ دنوں بعد دوسرے انڈے کے فرٹیلائزیشن کے سبب آپ پھر سے حاملہ ہوگئیں۔
تین بار اسقاط حل کے بعد دوہری خوشی ملیکارا ونہولڈ (Cara Winhold) نے کہا، میرا سو فیصد ماننا ہے کہ میری پریگننسی کے سفر میں جو کچھ بھی ہوا ہے، وہ کسی کرشمہ سے کم نہیں ہے۔ گزشتہ کچھ سال سے کارا ونہولڈ اور ان کے شوہر کے لئے بہت مشکل بھرا وقت رہا ہے۔ کارا نے سال 2018 میں ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے فیملی بڑھانے کا فیصلہ لیا، لیکن یہ بہت ہی مشکل بھرا وقت تھا۔ کارا کا تین بار اسقاط حمل ہوا۔ پہلی بار 2019 میں بیبی گرل مسکریج ہوگئی۔ اس کے بعد 2020 میں ہوا اور تیسری بار تو وہ مرتے مرتے بچی۔ اس کے بعد انہوں نے امید چھوڑ دی۔ حال ایسا ہوگیا کہ وہ حاملہ ہونے سے ڈرنے لگی۔
کارا کہتی ہیں، حالانکہ میں اور بچہ چاہتی تھی۔ مجھے بچے بہت پسند ہیں۔ میں اس معاملے میں پُرامید بنی رہی۔ میں نے ہمت نہیں ہاری اور اس کے لئے تھیریپی لیتی رہی۔ مجھے معلوم ہے کہ یہ میری غلطی نہیں ہے اور پھر ایسا ہوا۔ کارا گزشتہ سال فروری میں حاملہ ہوگئی اور ایک ماہ بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ دو بچے ایک ساتھ پیدا کریں گی۔ کارا کی خوشی کا ٹھکانہ نیہں رہا۔ چھ منٹ کے وقفے سے کارا نے دو صحتمند بچوں کو جنم دیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔