உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بغیر بچہ دانی کے پیدا ہوئی تھی یہ خاتون ، اب ایک 'کرشمہ' کی وجہ سے بن گئی بچی کی ماں!

    بغیر بچہ دانی کے پیدا ہوئی تھی یہ خاتون ، اب ایک 'کرشمہ' کی وجہ سے بن گئی بچی کی ماں!

    بغیر بچہ دانی کے پیدا ہوئی تھی یہ خاتون ، اب ایک 'کرشمہ' کی وجہ سے بن گئی بچی کی ماں!

    29 سالہ ناومی ایلن کی ایک نایاب حالت تھی ، جس کی وجہ سے وہ بغیر بچہ دانی کے پیدا ہوئی تھی ۔ ایسی صورتحال میں اس کے ماں بننے کی کوئی امید نہیں تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ماں بننا کسی بھی خاتون کی زندگی کا سب سے خوبصورت خواب ہوتا ہے ۔ ایسی حالت میں دکھ ہوتا ہے جب میڈیکل کنڈیشن ایسی ہوجائے کہ ماں بننا ناممکن سا لگنے لگے ۔ ناومی ایلن کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ، جب اسے پتہ چلا کہ اس کے جسم میں بچہ دانی نہیں ہے ۔ یہ ناومی کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں تھا ۔

      جب ناومی نے پہلی مرتبہ اپنا الٹراساؤنڈ کرایا تو میڈیکل اسٹاف نے پہلے سوچا کہ شاید ناومی ٹھیک سے پانی پینے کے بعد نہیں آئی ہیں ، جس کی وجہ سے بچہ دانی ان کے جسم میں نظر نہیں آرہی ہے ۔ تاہم بعد میں یہ واضح ہو گیا کہ ناومی کے جسم میں نہ بچہ دانی ہے اور نہ ہی وامب ہے ۔ ایم آر آئی اسکین کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ناومی قدرتی طور پر کبھی ماں نہیں بن سکتیں ۔

      پہلی مرتبہ ناومی کی اس عجیب و غریب حالت کو اس کی ماں نے اس قت نوٹس کیا ، جب وہ 12 سال کی تھی ۔ عام طور پر لڑکیوں کو جوانی میں حیض آتا ہے ، لیکن ناومی کے ساتھ ایسا نہیں ہوا ۔ اس کی فیملی کی اکثر خواتین کو اس عمر تک پیریڈز آچکے تھے ، اس لیے انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا ۔ 4 سال انتظار کرنے کے بعد بالآخر کچھ اسکین کرائے گئے ، جس میں یہ بات سامنے آئی ۔ ڈاکٹر نے ان کی کاونسلنگ بھی کی ، لیکن ناومی کی عمر اس وقت اس بات کی سنگینی کو سمجھنے کیلئے کم تھی اور وہ اپنی زندگی آرام سے گزارتی رہیں ۔

      سیروگیسی کے ذریعہ ان کی بیٹی الیانا اس دنیا میں آئی ۔
      سیروگیسی کے ذریعہ ان کی بیٹی الیانا اس دنیا میں آئی ۔


      ناومی کی Mayer Rokitansky Küster Hauser (MRKH) نام کی ایک نایاب میڈیکل کنڈیشن تھی ۔ اس میں خاتون کے جسم میں مادہ انڈے بنتے ہیں ، لیکن کبھی بھی سروکس اور بچہ دانی جیسے اعضاء نہیں بن پاتے ہیں ۔ ناومی کو اس سے اس وقت تک فرق نہیں پڑا جب تک کہ اس کے بوائے فرینڈ نے اس کی میڈیکل کنڈیشن کا مذاق نہیں اڑایا ۔

      ناومی نے دوسرے ریلیشن شپ میں جاتے ہی سب سے پہلے اپنے پارٹنر کو اپنی اس حالت کے بارے میں بتایا اور ان کے پارٹنر نے ان کی اس بات کو سمجھ کر رشتہ کو آگے بڑھایا ۔ ان دونوں نے سیروگیسی کے ذریعہ اپنے بایولاجیکل بچہ کو اس دنیا میں لانے کی کافی کوششیں کیں ۔ آخرکار ان کی کوششیں رنگ لائیں اور سیروگیسی کے ذریعہ ان کی بیٹی الیانا اس دنیا میں آئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: