ہوم » نیوز » عالمی منظر

حاملہ خاتون نے شہد کی مکھیوں کے ساتھ کریا ایسا بولڈ فوٹو شوٹ ، دیکھ کر اڑ گئے سب کے ہوش ، منٹوں میں تصویر ہوئی وائرل

بیتھنی کرولاک بیکر (Bethany Karulak- Baker) نام کی اس خاتون نے پریگنینسی فوٹو شوٹ (Pregnancy Photoshoot) کی تصویروں کو فیس بک (Facebook) پر شیئر کیا ہے ۔ ان تصاویر میں بیتھنی کے بے بی بمپ پر بہت ساری شہد کی مکھیاں نظر آرہی ہیں ۔

  • Share this:
حاملہ خاتون نے شہد کی مکھیوں کے ساتھ کریا ایسا بولڈ فوٹو شوٹ ، دیکھ کر اڑ گئے سب کے ہوش ، منٹوں میں تصویر ہوئی وائرل
حاملہ خاتون نے شہد کی مکھیوں کے ساتھ کریا ایسا بولڈ فوٹو شوٹ ، دیکھ کر اڑ گئے سب کے ہوش ، منٹوں میں تصویر ہوئی وائرل

گزشتہ کچھ وقت سے سوشل میڈیا (Social Media) پر اکثر کچھ ایسی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوتے رہتے ہیں ، جس کو دیکھ کر سب حیران رہ جاتے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں حال ہی میں ایک حاملہ خاتون کا پریگنینسی فوٹو شوٹ (Pregnancy Photoshoot) سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس فوٹو شوٹ کی کچھ تصویروں نے فیس بک پر دھمال مچا رکھی ہے ۔ دراصل یہ تصویریں اس وجہ س وائرل ہورہی ہیں ۔ کیونکہ ان تصاویر میں خاتون کے بے بی بمپ پر کئی ساری شہد کی مکھیاں (Honey Bees)  نظر آرہی ہیں ۔


بیتھنی کرولاک بیکر  (Bethany Karulak- Baker)  نام کی اس خاتون نے اپنے پریگنینسی فوٹو شوٹ کی تصویروں کو فیس بک (Facebook)  پر شیئر کیا ہے ۔ ان تصاویر میں بیتھنی کے بے بی بمپ پر بہت ساری شہد کی مکھیاں نظر آرہی ہیں ۔ لیکن پھر بھی وہ کافی سکون کے ساتھ اور ہنستے ہوئے تصاویر کیلئے پوز دے رہی ہیں ۔




بیتھنی کی ان تصویرون میں ان کے چہرے پر حمل کی چمک بھی نظر آرہی ۔ حالانکہ اس کے بعد بھی بیھنی کی ان تصویرں پر کئی لوگ منفی تبصرے کررہے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ بیتھنی کی فیس بک پروفائل اور گزشتہ سال ان کے ذریعہ Steamboatpilot کو دئے گئے ایک انٹرویو کے مطابق وہ Outlaw Apiaries کی فاونڈر ہیں اور ان کو شہد کی مکھیوں کے ساتھ خاص قسم کا لگاو ہے ۔ بیتھنی اور ان کے شوہر نے سال 2017 میں اس کمپنی کو شروع کیا تھا اور دونوں 500 سے بھی زیاد شہد کی مکھیوں کو پال رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے انٹرنیٹ پر مچایا تہلکہ ، شیئر کی انتہائی بولڈ بکنی تصاویر ، فینس کے اڑے ہوش

اپنی ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے بیتھنی نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ کچھ وقت پہلے ان کا حمل ضائع ہوگیا تھا اور انہوں نے اپنا بچہ کھودیا تھا ۔ اس کے بعد وہ کافی وقت تک ڈپریشن میں چلی گئی تھیں ۔ وہ اپنی ذہنی حالت سے کافی دنوں تک پریشان رہی تھیں اور اب ایک بیوی اور ماں کے طور پر دوبارہ سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ اس واقعہ کے کچھ ماہ بعد وہ ایک مرتبہ پھر حاملہ ہوئی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2020 03:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading