உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     گھر پر بیٹھ کر مفت میں کھانا چاہتی تھی لڑکی، بوائے فرینڈ نہیں سمجھا تو اٹھایا یہ حیرت انگیز قدم!

    22 سال کی لیا (Leah Moilanen) تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس کا بوائے فرینڈ سمجھ ہی نہیں پایا کہ گرل فرینڈ کو ہائی مینٹیننس ہاوس وائف بننا پسند ہے۔

    • Share this:
      اکیسویں صدی میں آپ نے زیادہ تر خواتین کو اس بات کے لئے پریشان ہوتے ہوئے سنا ہوگا کہ ان کے پارٹنر یا سسرال والے پڑھنے لکھنے کے بعد بھی نوکری نہیں کرنے دینا چاہتے۔ بیشتر لڑکیوں کو شادی کے بعد اپنی نوکری چھوڑ دینی پڑتی ہے۔ حالانکہ امریکہ (United States News) میں ایک لڑکی کی عجیب پریشانی تھی۔ اس نے اپنے پارٹنر کو اس لئے چھوڑ دیا کیونکہ وہ اسے صرف ہاوس وائف نہیں بنانا چاہتا تھا۔

      بیشتر لوگوں کو یہ بات عجیب لگے گی کیونکہ آج کل لڑکیاں سیلف ڈیپنڈ رہنے کے لئے چھوٹی سی چھوٹی اور بڑی سے بڑی نوکری کرنا چاہتی ہیں۔ ایسے میں 22 سال کی لیا (Leah Moilanen) کی خواہش الگ ہی تھی۔ وہ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود کوئی نوکری نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس کا بوائے فرینڈ سمجھ ہی نہیں پایا کہ گرل فرینڈ کو ہائی مینٹینس ہاوس وائف بننا پسند ہے۔

      دونوں کا پیچ اپ اسی بات پر ہوا، جب لڑکے کو گرل فرینڈ کی توقعات کا علم ہوا اور دونوں نے پھر شادی کرلی۔
      دونوں کا پیچ اپ اسی بات پر ہوا، جب لڑکے کو گرل فرینڈ کی توقعات کا علم ہوا اور دونوں نے پھر شادی کرلی۔

      بوائے فرینڈ نے خرچ نہیں پورا کیا تو چھوڑ دیا

      22 سال کی لیا خود سے ایک سال بڑے ایلن اریل (Alan Ureel) کو ڈیٹ کر رہی تھی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد لیا نے ویٹرس کی نوکری کرلی۔ نوکری کے کچھ ہی ماہ میں اسے پتہ چل گیا کہ اسے یہ نہیں کرنا ہے اور صرف ایسے آدمی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، جو اس کے اخراجات پورے کرے۔ جب لیا کا بوائے فرینڈ اس بات کو نہیں سمجھ پایا تو اس نے اپنے پارٹنر کو چھوڑ دیا۔ حالانکہ بعد میں ان دونوں کا پیچ اپ اسی بات پر ہوا، جب لڑکے کو گرل فرینڈ کی خواہشیں معلوم ہوئیں تو دونوں نے شادی کرلیں۔

      گھر پر بیٹھ کر مفت کھانے کی خواہش

      مرر کی رپورٹ کے مطابق، لیا خود چاہتی ہے کہ اس کا پارٹنر ہمیشہ اس کے لئے ڈیٹنگ پر کرسی کھینچے اور کھانے کا بل ادا کرے۔ وہ ہمیشہ اچھے سے تیار رہنا چاہتی ہے۔ امریکہ کے مشیگن کی رہنے والی لیا خود بتاتی ہے کہ وہ ہفتے میں دو بار ڈیٹ پر سج دھج کر جانا پسند کرتی ہیں اور انہیں گھر پر ہی ہاوس وائف بن کر رہنا پسند ہے۔ حالانکہ وہ کھانا بنانا پسند کرتی ہیں، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ جب وہ باہر جائیں تو ان کا سارا کام پارٹنر کرے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: