ہوم » نیوز » عالمی منظر

جھیل کے پانی میں تیرنے کیلئے کودی لڑکی تبھی ہوا کچھ ایسا دیکھ کر بہن کے اڑ گئے ہوش

دونوں جڑواں بہنیں برطانیہ کی رہنے والی ہیں۔ ان کی عمر 28 سال ہے اور نام میلیس اور جارجیا ہے۔ وہ میکسیکو کے مینیلٹ کے پیک لگون (Manialtepec Lagoon) پر گھومنے کیلئے آئی تھیں۔ رات کے وقت دونوں بہنیں بوٹنگ کر رہی تھیں جب یہ بھیانک حادثہ ہوا۔

  • Share this:
جھیل کے پانی میں تیرنے کیلئے کودی لڑکی تبھی ہوا کچھ ایسا دیکھ کر بہن کے اڑ گئے ہوش
دونوں جڑواں بہنیں برطانیہ کی رہنے والی ہیں۔ ان کی عمر 28 سال ہے اور نام میلیس اور جارجیا ہے۔

میکسیکو (Mexico) میں ایک لڑکی water monster سے جا بھڑی۔ یہلڑکی اپنی بہن کے ساتھ چھٹیاں منانے میکسیکو آئی ہوئی تھی۔ یہیں لڑکی کی جڑوا بہن (Twin Sisters) تیرنے کیلئے پانی میں اتر گئی۔ تبھی وہاں آئے مگرمچھ نے اسے اپنا شکار بنانا چاہا۔ وہ تو غنیمت تھی کہ بہن کو اس حادثے کا اندیشہ ہوا اور وہ مگرمچھ سے دو۔دو ہاتھ کرنے میں پچھے (Woman Fights with Crocodile) نہیں ہٹی اور اپنی بہن کی جان بچا لی۔


دونوں جڑواں بہنیں برطانیہ کی رہنے والی ہیں۔ ان کی عمر 28 سال ہے اور نام میلیس اور جارجیا ہے۔ وہ میکسیکو کے مینیلٹ کے پیک لگون (Manialtepec Lagoon) پر گھومنے کیلئے آئی تھیں۔ رات کے وقت دونوں بہنیں بوٹنگ کر رہی تھیں جب یہ بھیانک حادثہ ہوا۔




مگرمچھ کو گھوسوں سے مار کر بھگایا
دونوں بہنوں کو یہاں کے پانی میں مگرمچھ ( Crocodile) کے ہونے کا بالکل بھی اندازہ نہین تھا۔ بوٹنگ کے دوران ہی میلیسا (Melissa) جھیل کے پانی میں تیرنے کیلئے کود گئیں۔ جب وہ باہر آتی ہوئی نہں نظر آئی تو اس کی بہن جارجیا کا دھیان اس پر گیا۔ میلیسا کو چھٹپٹاتا دیکھ جاریا بھی پانی میں کودی اور اسے کھینچ کر کسی طرح کشتی تک لائی۔ اس دوران مگرمچھ نے تین بار ان دونوں پر حملہ بولا لیکن جارجیا اس کے منھ پر گھونسے مارتی رہی جب تک کہ مگرمچھ نے ہار نہیں مان لی۔

بہن کی حالت نازک
جارجیا نے کسی طرح اپنی بہن کی جان تو بچا لی لیکن اسے مگرمچھ نے بری طرح زخمی کر دیا۔ میلیسا کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور اسے اسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے۔ جارجیا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ مگر مچھ سے اس لئے لڑ سکیں کیونکہ وہ ایک غوطہ خور ہے اور جان بچانے کا تجربہ اس کے پاس ہے۔ ان کی ماں اس حادثے کے بعد کافی فکت مند ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 11, 2021 02:21 PM IST